
ایرانی فلم ڈائرکٹر اصغر فرہادی کی فلم کو گولڈن گلوب ایوارڈز کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے۔ اے سیپریشن کے لئے گولڈن گلوب ایوارڈز کی نامزدگی حاصل کرنے والے ڈائرکٹر فرہادی نے اس نامزگی کو ایک اعزاز قرار دیا۔
یہ فلم برلن فلم فیسٹول میں بہترین فلم کے ایوارڈ کے علاوہ دیگر بین الاقوامی ایوارڈز بھی جیت چکی ہے۔ فلم مارچ میں ریلیز کی گئی تھی۔
