سرکاری طلبہ تنظیم ایم ایس ایف کے غنڈوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے تھرڈائیر کے طالبعلم ملک شہباز کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔واقعہ کی رپورٹ کرنے کے باوجود پولیس کاروائی کرنے کی بجائے ملزمان کی سرپرستی کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز پہلے بھی ایم ایس ایف کے انہی غنڈون کی جانب سے طلبہ کو مارنے کوشش کی گئی جس کی رپورٹ بھی پولیس کو کی گئی لیکن پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی جسکی وجہ سے یہ واقع رونما ہوا۔پولیس نے واقع کی ایف آئی آر بھی درج نہ کی ۔ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی ترجمان نے واقعہ پر شدیدرد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کی سرپرستی میں بے گناہ طالبعلم کے قتل کی شدیدمذمت کرتے ہیں ۔ پولیس تاخیری حربوں کے ذریعے ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے۔
اگر انتظامیہ چند روز پہلے ہونے والے واقعے کی رپورٹ درج کر لیتی تو یہ افسوسناک واقع رونما نہ ہوتا۔ حکومت سرکاری طلبہ نتظیم کے غنڈوں کو لگام دے ۔چیف جسٹس اور وزیر اعلیٰ اس وقعہ کا نوٹس لیں اور بے گناہ طالبعلم کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں ۔اگر قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو مقتول کے جنازے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
