
تحریک انصاف کو وزیر اعظم کی ہدایت پر 25دسمبر کو مزار قائد کے سامنے میدان میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔ اس سے قبل مزار قائد اور قریبی میدانوں کو خالی کراکے بند کر دیا گیاتھا تاہم اب صوبائی حکومت اور تحریک انصاف کے رہنما وں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد میدان کے تالے کھول دیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے انتظامیہ کا موقف تھا کہ انہوں نے سندھ ہا ئیکورٹ کے حکم پریہ اقدام اٹھا یا تھا۔
