
ملک میں جاری توانائی بحران پر وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہو رہا ہے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں جاری گیس بحران اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے معاملات زیر غورآئیں گے۔ گیس لوڈشیڈنگ سے عوام کونجات دلانے کے لئے حکومت کی جانب سے ممکنہ اقدامات پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔
