
ایران کی عدالت نے جاسوسی کے الزام میں ایک امریکی شہری کو سزائے موت سنا دی۔ ایرانی نژاد امریکی شہری عامر مرزا حکمتی کو سی آئی اے کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق عامر مرزا نے امریکا میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے اور امریکا واپس جانے کے بعد غیر ممالک میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر نے کا اعتراف کیا تھا۔
