
ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے اتحادی جماعتوں کے ہونے والے اجلاس میں عام انتخابات اور سینٹ کے انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔
کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کچھ مہینے پہلے ہونے والے الیکشنز کو قبل از وقت نہیں کہا جا سکتا۔
