
ماسکو کے ایک ہوٹل میں ہونے والے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور انتالیس زخمی ہو گئے۔ روسی پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ ہوٹل میں موجود گیس کا سلینڈر پھٹنے سے ہوا جس میں دو افراد ہلاک اور انتالیس زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو اپستال منتقل کر دیا گیا جہاں کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
