Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
March 15, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سقوط ڈھاکہ

December 15, 2011 0 1 min read
Najeem Shah
Najeem Shah
Najeem Shah

ہر سال سولہ دسمبر آتا ہے اور پھر چلا جاتا ہے۔ یہ دن دنیا کے دیگر ممالک کیلئے بھی کوئی نہ کوئی تاریخی حیثیت رکھتا ہوگا لیکن پاکستان کیلئے یہ ایک المناک دن ثابت ہوا ہے۔ اس دن پاکستانی قوم انتہائی دردناک اور روح فرسا سانحے سے دوچار ہو گئی تھی جب قائد کا پاکستان دو لخت ہوا۔ سقوط ڈھاکہ کا سانحہ ایک ایسا دردناک اور اندوہناک واقعہ ہے جس نے مسلمانانِ پاکستان کے قلوب و اذہان پر بڑے دوررس اثرات مرتب کیئے۔ایسے واقعات جو تاریخ اور جغرافیہ تبدیل کر دیں اچانک رونما نہیں ہوتے بلکہ ان کے پیچھے برسوں سے پکنے والا لاوا، سینوں میں پلنے والی نفرت، احساس محرومی اور ناانصافیوں کی ایک طویل داستان ہوتی ہے۔ ابتداء ہی سے دونوں بازوئوں کے درمیان ایسی بدگمانیاں پیدا ہو گئی تھیں جنہوں نے مشرقی اور مغربی پاکستان میں دوریوں کی بنیاد ڈالی، پھر آنے والے دن اور ہر آنے والے حکمران سے ایسی غلطیاں دانستہ و نادانستہ سرزد ہوتی رہیں جنہوں نے زخموں کو ناسور بنا دیا اور پھر ہم نے اس کا خمیازہ بھگتا۔اس سانحے میں نہ صرف دنیا کی سب سے بڑی اسلامی ریاست پاکستان دولخت ہوا بلکہ ایک مسلمان مملکت کی طاقتور ترین فوج کو اسلامی تاریخ کی بدترین ہزیمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ نوے ہزار سے زائد فوجی جوان دشمن کی قید میں چلے گئے جہاں انہوں نے کئی سال تک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ یہی وہ جنگ تھی جس میں دوست اور دشمن کا کردار بھی کھل کر سامنے آ یا ۔ امریکا کا ساتواں بحری بیڑا آج تک ان سمندروں میں بھٹکتا پھر رہا ہے تاکہ اپنے دوست پاکستان کی مدد کر سکے۔ بہرکیف اس سلسلہ میں جتنے بدنام ہمارے سیاست دان ہوئے اتنا ہی الزام امریکا پر بھی آیا۔  سقوط ڈھاکہ جسے بنگالی میں مکتی جدھو کہا جاتا ہے مشرقی اور مغربی پاکستان کے درمیان ہونیوالی ایک ایسی جنگ تھی جس میں مکتی باہنی کی مدد کیلئے پڑوسی ملک کھلی جارحیت کا مرتکب ٹھہرا اورپھر اس جنگ کے نتیجے میں مشرقی پاکستان آزاد ہو کر بنگلہ دیش بن گیا۔ مکتی باہنی مقامی گوریلا گروہ اور تربیت یافتہ فوجیوں کی ایک ایسی چھاپہ مار تنظیم تھی جس نے پاکستان کے مشرقی بازو کو کاٹ کر بنگلہ دیش بنانے میں اہم ترین کردار ادا کیا۔ اس چھاپہ مارہ گروہ کی تشکیل بھارتی فوج کے سابق میجر جنرل اوبین نے کی تھی اور اسے گوریلا جنگ کی ٹریننگ بھی دی۔ پاک فوج کے سابق کرنل عثمانی اس کے سربراہ تھے جو بنگلہ دیش کے قیام کے بعد وہاں کی مسلح افواج کے پہلے کمانڈر انچیف مقرر ہوئے۔ اس جنگ کا آغاز چھبیس مارچ انیس سو اکہتر کو حریت پسندوں کیخلاف پاک فوج کے عسکری آپریشن سے ہوا جس کے نتیجہ میں مکتی باہنی نے عسکری کارروائیاں شروع کر دیں ۔ اس تربیت یافتہ گروہ نے افواج اور وفاق پاکستان کے وفادار عناصر کا قتل عام کیا ۔ اس پوری جنگ کے دوران پڑوسی ملک بھارت مکتی باہنی کو مالی، عسکری اور سفارتی مدد فراہم کرتا رہا اور بالآخر اس نے سولہ دسمبر انیس سو اکہتر کو ڈھاکہ میں افواجِ پاکستان کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا۔ یہ جنگ عظیم دوئم کے بعد جنگی قیدیوں کی تعداد کے لحاظ سے ہتھیار ڈالنے کا سب سے بڑا واقعہ تھا۔ بنگلہ دیش کے قیام کی صورت میں پاکستان رقبے اور آبادی دونوں لحاظ سے بلاد اسلامیہ کی سب سے بڑی ریاست کے اعزاز سے بھی محروم ہو گیا۔ تاریخ مستقبل کا آئینہ ہوتی ہے اور جو قومیں اپنی تاریخ بھلا دیتی ہیں ان کا جغرافیہ ان کو بھلا دیتا ہے۔ تاریخ بھی اس قوم کو معاف نہیں کرتی اور وہ ہمیشہ بھٹکتی رہتی ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ ہم اس واقعے اور تاریخ کو یا تو بالکل فراموش کر بیٹھے ہیں یا بھولتے جا رہے ہیں۔ مشرقی پاکستان کا سقوط اور بنگلہ دیش کا قیام ایک مخصوص پس منظر اور لمبی تاریخ رکھتا ہے لیکن اتنے برس گزر جانے کے بعد بھی صحیح حقائق عوام کے سامنے نہیں آ سکے اور نہ ہی مستقبل قریب میں آنے کی اُمید ہے اور نہ ہی ہم نصاب میں صحیح اور غیر جانبدار تاریخ پڑھاتے ہیں۔ اگرچہ اس سانحے میں بنیادی کردار بھارتی سازشوں کا تھا لیکن بڑا دخل سیاسی رہنمائوں کے غلط فیصلوں کا بھی تھا۔ اقتدار کے بھوکے حکمران اُس وقت بھی تھے اور اب بھی ہیں۔ عوام اُس وقت بھی بے بس تھے اب بھی بے بس ہیں۔ حقائق سے بے خبر پہلے بھی تھے اور اب بھی ہیں۔ سقوط ڈھاکہ کے مرکزی کرداروں کے راز آج بھی قومی مفاد کے نہاں خانوں میں چھپے ہوئے ہیں ۔ہم آج تک یہ فیصلہ نہیں کر سکے کہ اس المیے کے اصل مجرم کون تھے، غلطیاں کیا تھیں اور کیوں دلوں میں اتنی نفرت بڑھی۔ قائد کا پاکستان ٹوٹنے کی وجوہات زیر غور آتی ہیں اور بالآخر رات گئی بات گئی کی طرح ختم ہو جاتی ہیں لیکن ہم نے کبھی ان وجوہات سے سبق حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔ اگر جمہوری روایات، تقاضوں اور اُصولوں کو زیرِ عمل لاتے ہوئے جیتنے والی جماعت عوامی لیگ کو اقتدار دے دیا جاتا جو یقینا مجیب الرحمن کا حق بھی تھا تو شاید یہ سانحہ رونما نہ ہوتا اور یوں بلادِ اسلامیہ کی بڑی مملکت کے دونوں بازو قائم و دائم رہتے۔ سقوط ڈھاکہ کا المناک پہلو یہ ہے کہ ہم نے اس سانحے سے سیاسی اور فوجی اعتبار سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور آج پھر ہم دوبارہ اسی مقام پر کھڑے ہیں۔ آج وہی حالات پھر سے بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور سندھ میں دہرائے جا رہے ہیں۔ بلوچستان کی موجودہ صورتحال تو مشرقی پاکستان کی اُس وقت کی صورتحال سے ملتی جلتی ہے۔ مشرقی پاکستان میں کم از کم آخر تک پاکستان دوست عناصر موجود تھے اور پاکستان کیخلاف قائدانہ سطح پر کوئی بیان نہیں دیا جاتا تھا جبکہ بلوچستان کے حالات انتہائی خطرناک صورت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ گیارہ اگست کو یومِ آزادی اور چودہ اگست کو یوم سیاہ منانا، سوائے چند ایک عمارتوں کے قومی پرچم لہرانے اور قومی ترانہ پڑھنے پر پابندی اور اس طرح کے دیگر واقعات مسئلے کی حساسیت اور حالات کی سنگینی کا پتہ دیتے ہیں۔ بلوچستان میں آج بھی پڑوسی دشمن ملک کی طرف سے ویسی ہی بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس طرح انیس سو اکہتر میں مقامی جذباتی گروہ کو استعمال کرکے کی گئی ۔سقوط ڈھاکہ کی ایک وجہ اختیارات کی غیر منصفانہ تقسیم بھی تھی۔ مشرقی پاکستان میں پٹ سن، کاغذ وغیرہ تیار ہوتا تھا جس کی قیمت مغربی پاکستان میں تھوڑی اور مشرقی پاکستان میں زیادہ ہوتی تھی۔ ایک پنسل جو مشرقی پاکستان میں اگر پانچ آنے میں ملتی تھی وہی مغربی پاکستان میں ایک آنے میں عام دستیاب ہوتی تھی۔ بلوچستان سے پورے پاکستان کو گیس ملتی ہے لیکن بلوچستان میں نہیں۔ کوئٹہ میں جو سی این جی اسٹیشن ہیں وہ آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔ ان اسباب کا سدباب کرنا پڑیگا تاکہ وطن عزیز مزید عدم استحکام کا شکار نہ ہو۔ سقوط ڈھاکہ سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ چھوٹے صوبوں کا احساس محرومی ختم کیا جائے۔ ملک کی بقاء اور سلامتی کیلئے جاگیردارانہ، سرمایہ دارانہ اور سرداری نظام کا خاتمہ از حد ضروری ہے۔ ملک کی خوشحالی کیلئے جہالت اور پسماندگی کا خاتمہ بھی ضروری ہے ۔ اس کے علاوہ شخصیات کے بجائے ریاستی اداروں کو خود مختار اور مضبوط ہونا چاہئے جبکہ آئین اور قانون کی حکمرانی ہی ملکی بقاء کی ضامن ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اپنے مستقبل کا تعین کریں۔ کوشش کی جانی چاہئے کہ سقوط ڈھاکہ سے عبرت حاصل کرتے ہوئے اپنے ناراض قبائلی اور بلوچ بھائیوں کو گلے لگائیں اور آئندہ کیلئے ایسا لائحہ عمل اختیار کریں کہ کوئی پاکستانیوں کو توڑنے کا سوچ بھی نہ سکے۔ بلوچستان پیکیج کی صورت میں ایک اچھی کوشش کی گئی تھی لیکن وہ بھی کارگر ثابت نہ ہو سکی۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ہم سولہ دسمبر والے دن کو عبرت کے طور پر مناتے اور اس طرح کی تدابیر اختیار کرتے کہ ایسا حادثہ دوبارہ وقوع پذیر نہ ہو۔ اس دن ہم بنگلہ دیش کے لوگوں کو خیرسگالی کے پیغامات بھیجتے اور انہیں دوبارہ قریب لانے کی کوشش کرتے۔ حکمران حمود الرحمن کمیشن کی فائل کھولتے اور اس میں مشرقی پاکستان کی علیحدگی کی وجوہات پر غور کرتے لیکن ہم بے حس ہو چکے ہیں۔ بڑے سے بڑا سانحہ بھی گزر جائے ہم اگلے دن پھر اپنے معمولات کی زندگی میں کھو جاتے ہیں۔ کاش جس طرح مشرقی اور مغربی جرمنی دوبارہ ایک ہو گئے اس طرح پاکستان اور بنگلہ دیش بھی دوبارہ ایک ہو سکتے ہیں ۔ یہ اُسی صورت ممکن ہے کہ دونوں ملک ایک دوسرے کیلئے قربانی دیں اور خود غرضی کے خول سے باہر نکل آئیں لیکن یہ خواہش مستقبل قریب میں پوری ہوتی نظر نہیں آتی۔
تحریر: نجیم شاہ

Share this:
Tags:
Army muslims Najeem Shah pakistan اسلامی ریاست پاکستان سقوط ڈھاکہ
gilani
Previous Post میمو کو عدالت لے جانا سازش ہے۔ وزیراعظم
Next Post امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کی امداد روکنے کا بل منظور
us senate

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close