
سندہ بھر میں سی این جی اسٹیشن چوبیس گھنٹوں کے لئے بند کردیئے گیئے ہیں۔ سی این جی کے حصول کے لئے صبح سات بجے سے ہی لوگ قطاروں کی صورت میں سی این جی اسٹیشن پر موجود تھے ۔ لاہور میں آج تیسرے دن بھی سی این جی اسٹیشن بند رہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
