
شام کے حزب اختلاف کے گروپ نے عرب لیگ کے مبصرین پر الزام عائد کیا ہیکہ وہ شام کی صورتحال کو بہتر بنانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔
شامی حزب اختلاف نے کہا کہ عرب لیگ کے مبصر کی کام کی رفتار آہستہ ہے اور وہ اپنی ناتجربے کاری کے باعث شام میں مظاہرین کے خلاف جاری کریک ڈان روکنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ گروپ نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے فوری اقدامات کرے۔
