
کرینہ کپور تو اب بالی ووڈ اسٹارز کے دلوں پر بھی راج کرنے لگیں، اداکار عمران خان بھی کرینہ کپور کے مداح نکلے۔
اداکار عمران خان نے ایک میں اور ایک تو کے سیٹ پر کرینہ کپور کی تصاویر کھینچیں۔ کرن جوہر کو عمران خان کی دل سے کھینچی گئی یہ تصاویر اتنی پسند آئیں کے انھوں نے ان تصاویر کی نمائش کا انعقاد کرنے کا کہہ ڈالا جن کو جلد نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
