
فیصل آباد میں گیس کی تین روزہ بندش پر صنعت کاروں اور مزدوروں نے احتجاج کیا۔صنعت کاروں اورمزدوروں کا کہنا ہے ان کا ذریعہ معاش صنعتوں سے وابستہ ہے اور گیس کی تین روزہ بندش کے باعث ان کا کاروبار تباہ ہو کر رہ جائے گا ۔
صنعت کاروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سی این جی گیس کی چوری کی جارہی ہے جس کو روکا نہ گیا تو صنعتیں تباہ ہو جائیں گی۔
