
نائیجریا میں کرسمس کی تقریب کے دوران ہونے والے بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد انتالیس ہوگئی ہے۔ نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں کرسمس کی تقریب کے دوران ایک دھماکا ہوا جس میں ستائیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
ایک اور دھماکا شہر جوس میں ہوا جہاں بارہ افراد ہلاک ہوئے۔ مقامی انتہا پسند تنظیم نے دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی۔
