
امریکی ریاست واشنگٹن کے فوجی اڈے پر دو ہیلی کاپٹروں میں تصادم میں چار فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق فوج کے جدید ہیلی کاپٹروں میں تصادم فوجی اڈے لی وائس مکارڈ کے حدود کے اندر دوران پرواز ہوا۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھے کہ حادثہ پیش آیا۔
