
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ سال دو ہزار گیارہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کیلیے مشکل سال تھا۔ واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پرامن ملک دیکھنا چاہتے ہیں اور مستقبل میں اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ پاکستان میں تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کررہے ہیں۔
