گوجرنوالہ : امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی کی والدہ محترمہ گذشتہ روزقضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں تھیں جن کی نماز جنازہ صاحبزادہ پیر محمد عتیق الرحمن مجددی، سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھانگری شریف نے پڑھائی جبکہ نماز جنازہ میں صاحبزادہ افتخار الحسن شاہ آلو مہار شریف، صاحبزادہ لخت حسین شاہ انگلینڈ، پیر سید چن پیر آستانہ عالیہ سوہدرہ شریف، صاحبزادہ محمد آصف ہزاروی ، علامہ ابو طاہر عبدالعزیز چشتی، علامہ نورلحسن تنویر ، بیرسٹر نبیل احمد اعوان ، ذولفقار احمد چیمہ سابق گوجرانوالہ ، فیض احمد رانجھا، انجنیر خرم دستگیر خان، ایس اے حمید سابق چیئرمین ٹاسک فورس کے علاوہ علماء و مشائخ ، وکلائ، ڈاکٹرز، انجنئرز، طلباء اور سیاسی اور سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، جبکہ عقیدت مندبھی ہزاروں کی تعداد میں نماز جنازہ میں شامل ہوئے۔
آج مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے ختم قل شریف درگاہ حضرت ابو البیان 121-Bماڈل ٹائون میں بوقت 10بجے ادا کئے جائیں گے، شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
