
سندھ پولیس نے ریڈ زون میں جلسے، جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی لگا دی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ریڈ زون میں جلسے ،جلوس یا ریلی نکالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق مذکورہ اقدامات کا مقصد ریڈ زون میں قائم حساس تنصیبات اور اہم سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو بھی یقینی بنانا ہے۔
