
کرم ایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں تین شدت پسند ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ وسطی کرم کے علاقے مرغاں میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تین شدت پسند مارے گئے۔ واقعہ کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
