
برطانیہ نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد کنییا میں مختلف مقامات پر کارروائیاں کرسکتے ہیں۔ برطانیہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد کینیا میں سرکاری عمارتوں اور سیاحتی مقامات کونشانہ بنا سکتے ہیں اورکسی بھی وقت مختلف مقامات پر بیک وقت حملے کرسکتے ہیں۔ ان اطلاعات کے بعد نیروبی اور دیگر شہروں میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
