
گجرات میں گلیانہ چوک پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے کانٹیسبل سمیت چھہ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ زخمیوں کے بارے میں علم نہیں ہو سکا ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ گذشتہ ایک سال سے جاری خاندانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا جس میں راجہ شریف جو کہ بینک منیجر ہیں اپنے دفتر جا رہے تھے کہ ان پر نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں راجہ شریف اور پولیس کانسٹیبل سمیت چھہ افراد ہلاک ہو گئے۔
