
اسلام آباد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی ہتھیاروں پر اعتماد سازی کے مذاکرات جاری ہیں۔ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ جبکہ بھارتی وفد کی قیادت ڈاریکٹر جنرل امور خارجہ کر رہے ہیں۔ کیمیائی ہتھیاروں پر پاک بھارت مذاکرات چارسال کے بعدہورہے ہیں ۔ مذاکرات کا چوتھا اور پانچواں دور ممبئی حملوں سے قبل ہوا تھا۔
