Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
March 11, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

۔۔۔ جھوٹ کا پلندہ ۔۔۔

January 2, 2012 0 1 min read
Tariq
Tariq
Tariq

پاکستان فوجی بغا وتوں کے لحاظ سے بڑا زرخیز ملک ہے اور پوری دنیا میں اپنی اسی خصلت ،امتیاز اور خصوصیت کی وجہ سے پہچانا اور مانا جاتا ہے۔ اہلِ جہاں ان کی اس ہنر مندی پر ان کیلئے رطب اللسان بھی ہیں اور انھیں شاباسی بھی دیتے ہیں کہ مارشل لائی حکومتوں کے قیام میں آپ خود کفیل بھی ہیں اور اس میدان میں کوئی آپ کا ہم پلہ بھی نہیں ہے۔ پاکستان ایک ایسا ملک جس میں فوجی جنتا نے جب چاہا بڑی آسانی کے ساتھ اقتدار پر قبضہ کر لیا اور اپنے مخالفین کو زندہ در گور کرنے میں کو ئی کسر نہ چھوڑی ۔جھوٹے مقدمے قائم کر کے انھیں بڑی آسانی سے اپنی راہ سے ہٹاتے رہے ۔ہر شب خون کے بعد فوجی جنتا سیاست دانوں کو عبرت کاایسا نشان بناتی رہی تاکہ کہ آنے والے سارے حکمران فو جی جنتا سے ٹکر لینے کی جرات نہ کر سکیں اور ان کے قدموں میں ڈھیر  ہوتے رہیں۔ طالع آزما جرنیلوں کے اس طرح کے شب خونوں نے ملکی ا ستہزا میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔اگر میں یہ کہوں کہ جرنیلی طالع آزمائی کی وجہ سے ہم پوری دنیا میں رسوائی کی علامت بنے ہوئے ہیں تو بے جا نہیں ہو گا ۔ ساری دنیا کے لوگ ہمارا مذاق اڑاتے ہیں کہ ہم مہذب دنیا کے شہری کہلانے کے مستحق نہیں ہیں کیونکہ ہم آئین و قانون سے بغاوت کے مرتکب ہوتے رہتے ہیں۔ چند سالوں کے اندر اندر کوئی طالع آزما وطن کے استحکام اور سالمیت کے نام پر علم بغا وت بلند کر کے آئین و جمہوریت کا بستر گول کر کے حکومت پر قبضہ کر لیتا ہے اور بندوق، ڈنڈے اور اسلحے کے زور پر مخالفین کو سر نگوں ہونے پر مجبور کر دیتا ہے۔آئین و قانون اور انصاف کی یوں دھجیاں بکھرتی ہیں کہ الا ماں۔باعثِ حیرت ہے کہ دنیا جمہوری روا یات سے بہرہ ور ہو کر ترقی کے زینے طے کرتی چلی جا رہی ہے اور ہم باہمی افتراق و انتشار کا شکار ہو کر تنزلی کی جانب ر رواں دواں رہتے ہیں لیکن کمال ہوشیاری سے اپنی تنزلی کا الزام دوسروں کے سر پر تھوپ کر بری الذمہ ہو جاتے ہیں ۔ ہماری فوجی جنتا عالمی دبائو کے تحت شب خونوں کی روش سے وقتی طور پر چھوٹی سی توبہ کر نے کے بعد جمہوری نظام کو بحال کرنے کا اعلان کرتی ہے لیکن کچھ وقت گزرنے کے بعد جب اسکی قوتِ مدافعت جواب دے جاتی ہے تو وہ جمہوری بساط کو لپیٹ کر مارشل لائی نظام مسلط کر د یتی ہے اور یوں عوام ایک دفعہ پھر بنیادی جمہوری حقوق کو ترس جاتے ہیں۔پاکستان کے اندرا ن طالع آزما جر نیلوں کا ساتھ دینے کیلئے بہت سے سیاسی ادا کار ہمیشہ موجود ہو تے ہیں جو فوجی جنتا کے شب خون کے لئے وجہ جواز مہیا کرتے اور انھیں حق بجانب ٹھہراتے ہیں ۔ میڈیا پر ایسے عناصر کا شب و روز جرنیلی نظام کے لئے رونا پیٹنا عوام بھی دیکھتے رہتے ہیں اور محظوظ ہوتے رہتے ہیں۔  موجودہ جمہوری حکومت کے خلاف سیاسی اداکاروں نے جو دھینگا مشتی مچائی ہوئی ہے وہ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ کچھ اداکاروں نے تو فوجی جنتا کو پکارتے پکارتے اپنے گلے پھاڑ لئے ہیں لیکن ان کی امیدیں پھر بھی بھر نہیں آ رہیں ۔وہ ہر روز کسی انہونی کی نوید سناتے نظر آتے ہیں تاکہ ان کے اقتدار میں آنے کی راہیں کھل جائیں اور ان کا مقدر بھی سنور جائے لیکن انھیں ہر روز منہ کی کھانی پڑتی ہے کیونکہ ایسا کچھ بھی وقوع پذیر نہیں ہوتاجس کی وہ نوید سنا رہے ہو تے ہیں ۔کمال یہ ہے کہ ایسے لوگ حکومت کی رخصتی کی تاریخیں بھی دیتے رہتے ہیں اور ایسا وہ پچھلے چار سالوں سے متواتر کر رہے ہیں لیکن کوئی امید بر نہیں آتی کوئی صورت نظر نہیں آتی کے مصداق ان کی ساری پیشن گوئیاں دروغ گوئیوں میں بدل جاتی ہیں اور انھیں ندا مت کا منہ دیکھنا پڑتا ہے ۔ موجودہ حکومت روزِ اول کی طرح اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرنے کی جانب بڑی تیزی سے رواں دواں ہے اور اس جمہوری کلچر کو مضبوط کرنے میں جٹی ہوئی ہے جو اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ انتخابات وقتِ مقررہ پر ہونے چائیں تاکہ جمہوریت کا پودا بر گ و بار پیدا کر سکے اور عوام یہ فیصلہ کر سکیں کہ انھوں نے حقِ حکمرانی کس کو تفویض کرنا ہے۔یہ سچ ہے کہ ہمارے سیاسی اداکار جمہوری روایات کے عادی نہیں ہیں وہ بڑے متلون مزاج  اور جلد باز ہیں لہذا ان کے اندر صبر اور برداشت کے جذبوں کا فقدان ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ کسی بھی حکومت کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے سے قبل رخصت کرنے کے خواب دیکھتے رہتے ہیں۔اس دفعہ ان عناصر کو اپنی اس سوچ کے رو بعمل ہو نے میں قدرے دشواری پیش آرہی ہے لیکن کمال یہ ہے کہ ان کی خوئے بد میں سرِ مو فرق نہیں آ رہا بلکہ وہی سازشیں جو پچھلے ٦٧ سالوں سے ہماری سیاست کا حصہ ہیں وہ اسی سے چمٹے ہوئے ہیں۔ انھیں یہ احساس تک نہیں ہو رہا کہ وقت بہت بدل گیا ہے غیر جمہوری اقدامات مو جودہ وقت میں ایک گالی کی صورت اختیار کر چکے ہیں لیکن زمین جنبد نہ جنبد گل محمد کے مصداق وہ اپنی پرانی ڈگر پر بڑی سختی سے رواں دواں ہیں ۔سرابوں کوحقیقت جاننا اور سایوں کے پیچھے بھاگتے رہنے کاا ن کا عجیب و غریب سفرجاری و ساری ہے اور وہ امیدوں کا دامن تھامے اپنا راگ الاپتے جا رہے ہیں ۔ یقین کیجئے ان کی ڈھٹائی کی داد دینی پڑتی ہے کہ اتنی رسوائی کے بعد بھی ان کی رگِ حمیت نہیں پھڑکتی اور وہ جمہوری روایات کی مضبوطی اور استحکام کیلئے کوئی مثبت قدم اٹھانے پر مائل نظر نہیں آتے۔ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی بیماری اور پھر دبئی روانگی نے افواہ ساز فیکٹریوں میں امیدوں کے ایسے چراغ روشن کئے کہ اس روشنی سے افوا سازوں کے اپنے اوسان خطا ہو گئے۔ایسی ایسی کہانیاں تخلیق کی گئیں کہ انسان ورطہ حیرت میں گم  ہو جائے ۔کسی نے کہا کہ مستعفی ہو گیا ہے ۔ کسی نے کہا کہ بھاگ گیا ہے کسی نے کہا خاکی وردی سے ڈر گیا ہے۔کسی نے کہا کہ وہ جان بخشی کروا کے روپوش ہو گیا ہے۔ کسی نے کہا کہ جلا وطنی اس کا مقدر ہے اور وہ اپنی باقی ماندہ ساری زندگی دبئی اور انگلینڈ میں گزارے گا ۔ پیسہ ہضم کھیل ختم۔کون آصف علی زدرادی وہ تو ماضی کی ایک بھولی بسری داستان ہے ایک ایسا قصہ ہے جس کا کبھی کہیں پر کوئی ذکر تک نہیں ہو گا ۔ وہ کون تھا کیسے صدر بنا تھا ایک ایسی داستان کا روپ اختیار کر لے گی جسے کوئی د ہرا نا پسند نہیں کرے گااور وہ ایک ایسا کردار ہو گا جس کا پاکستانی سیاست سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہو گا۔اسے پاکستانی سیاست سے حرفِ غلط کی طرح مٹا دیا گیا ہے لہذا اس کی واپسی بعید از امکان ہے۔ جتنے منہ اتنی باتیں اور صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے افواہوں کے اس ہجوم میں جس طرح خاموشی کا مظاہرہ کیا اس نے بڑے بڑوں کا پتا پانی کر دیا۔ برداشت کی وہ انتہا جو کسی انسان میں دیکھی جا سکتی ہے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے اس کا نادر مظاہرہ پیش کر کے سب کو چاروں شانے چت کر دیا۔ فوجی جنتا کے ایک ترجمان جس نے پنڈی کے ضمنی الیکشن میں اپنے دو ساتھیوں کی لاشوں پر کھڑے ہو کر انتخاب جیتنے کی کوشش کی تھی اس کی خوشی دیدنی تھی۔ اسے تو ایسے محسوس ہو رہا تھا کہ اس کے مقدر کا ستارہ چمکنے والا ہے اور اقتدار کا ہما اس کے سر پر بیٹھنے والا ہے۔ ایک ایسا شخص جو فوجی جنتا کا فرنٹ مین ہے اور جس کی ساری زندگی فوجی جنتا کی جوتیاں سیدھی کرتے ہوئے گزر گئی ہے اور جو خود کو جی ایچ کیو کا نمائندہ کہتا ہے ۔ وہ روز میڈیا پر آکر ہمیں جمہوریت کا بھاشن بھی د یتا ہے اور ایک انجانے شب خون سے عوام  کو ڈراتا بھی ہے پیشن گو ئیا ں بھی کرتا ہے کٹ حجتیاں بھی کرتا ہے لیکن ا اس کی ساری افلاطونی اس وقت مٹی میں مل گئی جب اس کی کی دلی خواہشات حقیقت کا جامہ نہ پہن سکیں۔ وہ اپنی من پسند تصویر میں جس طرح کے رنگ بھرنا چاہتا تھا حکومت نے رنگوں کی وہ ڈبیا ہی اس سے چھین کر اسے بے دست و پا کر دیا ہے کیونکہ اس کے سارے دعوے شیخ چلی کے منصوبوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں رہے۔ ا لٹی ہو گئیں سب تدبیریں دل نے کچھ نہ کام کیا کے مصداق جمہوری حکومت اس جیسے سیاسی یتیموں کی بد خواہی کے باوجود آج بھی قائم ہے اور نظامِ حکومت صدرِ پاکستان آصف علی زردای اور وزیرِ اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں بڑے طمطراق سے چل رہا ہے۔ پنڈی کھیپ کے ایک اور دیرینہ دوست اور ان کے پیر و مرشد جنرل ضیا ا لحق کے فرزندِ ارجمند اعجاز الحق بھی ہیں جن کی گل افشانیاں تو سننے سے تعلق رکھتی تھیں۔ موصوف فرماتے تھے کہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری ذہنی توازن کھوچکے ہیں لہذا دبئی سے انگلینڈ فرار ہو چکے ہیں اور اب کبھی واپس نہیں آئیں گئے لیکن جب صدرِ پاکستان آصف علی زرداری دبئی میں اپنے میڈیکل چیک اپ کے بعد پاکستان واپس لوٹ آئے اور اعجاز الحق سے میڈیا نے پوچھا گیاکہ آپ تو فرماتے تھے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری انگلینڈ بھاگ گئے ہیں لیکن وہ تو اس وقت ملک میں موجود ہیں اور بالکل نارمل، فٹ اور چا ق و چو بند ہیں تو اعجاز الحق فرمانے لگے کہ میں ثابت کر سکتا ہوں کے وہ انگلینڈ گئے تھے۔لیکن افسوس وہ اس بات کو آج تک ثابت نہیں کر پائے۔ اگر وہ واقعی اپنے باپ جنرل ضیا الحق کی حقیقی اولاد ہیں تو انھیں یہ ثابت کرنا ہو گا کہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری انگلینڈ فرار ہو ئے تھے۔ الزام ثابت کرنے کی ذمہ داری ا ستغاثہ پرعائد ہوتی ہے اور چونکہ الزام اعجاز الحق کی جانب سے لگایا گیا ہے لہذا اسے ثابت کرنے کی ذمہ داری بھی اسی کی ہے۔ایک بات کی مزید وضاحت کر دوں کہ یو اے ای کے جیالے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی پل پل کی خبر رکھے ہوئے تھے اور ان سب نے خود اپنی موجودگی میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کو ان کی صحت یابی کے بعد ہسپتال سے بی بی ہائوس روانہ کیا تھا اور پھر بی بی ہائوس سے بھی ان کا ایک مسلسل رابطہ تھا لہذا جیالے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی ذات کے حوالے سے لمحہ لمحہ کی خبر رکھتے تھے۔ اب اگر فرزندِ ضیا الحق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے بارے میں میڈ یا پر آ کریہ بیان داغ دے کہ وہ انگلینڈ فرار ہو چکے ہیں تو وہ اس پر کیسے یقین کریں گئے۔ انھیں تو صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے بارے میں پل پل کی خبر تھی لہذا ان کے لئے اعجا ز الحق کا یہ بیان جھوٹ کا ایک ایسا پلندہ تھا جو ناقابلِ یقین تھا۔میری فرزندِ آمر اعجاز الحق سے التماس ہے کہ وہ اپنے الزامات کو ثابت کریں نہیں تو عوام یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوں گئے کہ وہ اپنے باپ کی طرح جھوٹے ، دروغ گو اور فریبی ہیں۔ آمریت کہ حواریوں، خوشہ چینوں اور ہم نوائوں سے میری گزارش ہے کہ وہ اب تو اپنی سازشوں سے باز آجائیں کیونکہ ان کا وقت پورا ہو چکا ہے۔ پاکستانی عوام نے جمہوریت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیاہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ جمہوریت ہی وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی ، استحکام اور اس کی بقا کی ضامن ہے۔
تحریر:  طارق حسین بٹ(چیرمین پاکستان پیپلز ادبی فورم یو اے ای )

Share this:
Tags:
pakistan pakistani army tariq World zardari جمہوریت
Merkel
Previous Post یورپی ممالک کے سربراہان نے نئے سال کومعاشی تباہی قرار دے دیا
Next Post نیا سال،ادھورے خواب
New Year

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close