Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 15, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اعتقاد – اہلسنّت

July 2, 2011July 18, 2016 0 1 min read
Belief

خیرالقرون اور خلفاے راشدین کے ادوار میں کسی مذہب کی کوئی ضرورت نہ تھی کیوں کہ اس وقت لوگ براہِ راست معلم کائنات۔صلی اللہ علیہ وسلم۔ اور صحابہ کرام سے اپنی تشنگی علم بجھالیاکرتے تھے۔
غیر اسلامی عقائدونظریات(بدعات)پرمبنی مبتدعانہ تحریکات اور فرقہ وارانہ اختلافات کے سراٹھانے کے باعث رسول اللہ ۔صلی اللہ علیہ وسلم۔ اور صحابہ کرام کے سچے وارثین علماے حق نے عقائدو اعمال کی پرکھ کے لیے کئی اصول مقررفرمائے ۔ حق وباطل کے درمیان خط امتیازکھینچتے ہوئے اسلام کواس کی خالص شکل میں عوام الناس کے سامنے پیش کردیا۔ جماعت اہلسنّت اسی طرح کی کوششوں کے نتیجے میں معمورۂ وجود میں آئی ہے۔

Belief
Belief

کچھ ایسے عوامل ہیں جنھوں نے اہل سنت کو ان مبتدعانہ تحریکوں سے ممتاز کررکھاہے جن میں سے بعض نے دین دار طبقہ کو اہل سنت کے مقررکردہ معیاروں کی مخالفت پرآمادہ کیاہے؛اس لیے جادۂ رسول پرگامزن افرادکو ایسے فتنوں کے تدارک کے لیے ہمیشہ کمربستہ رہناچاہیے اورعقائداہل سنت کی روح کومدنظررکھ کر اس پرعمل پیراہوناچاہیے ۔

 
اہلسنّت کے متفقہ مسائل
۱: اللہ ۔عزوجل ۔پرایمان :
قرآن وحدیث میں مذکور اللہ تعالیٰ کے اسماے حسنیٰ پر ایمان رکھنااسلام کابنیادی عقیدہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کوانسانی صفات سے متصف جاننادرست نہیں کیوں کہ مخلوق سے خالق کی مشابہت نہیں کی جاسکتی۔ اللہ کے جملہ اسماے حسنیٰ قرآن میں مذکورہیں،اس موقع پرحددرجہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے اور مبتدعانہ نظریات کوکبھی بھی خاطر میں نہیں لانا چاہیے۔
اہل اسلام کبھی بھی اپنے عقیدہ کے سلسلہ میں کسی ریب وترددکوراہ نہ دیں۔اورجب تک شمع ایمان دلوں میں روشن ہے کسی نقص وعیب کی بنیاد پر خودکو کافرتصور نہ کریں؛ کیوں کہ عقیدہ کے سلسلہ میں ایسا گمراہانہ پس منظر ہمارے سرمایہ ایمان کوغارت کرسکتاہے ۔ اللہ رب العزت قرآن کریم میں فرماتاہے :
وَ مَنْ أحْسَنُ قَولاً مِّمَّنْ دَعَا إلَی اللّٰہِ وَ عَمِلَ صَالِحاً وَّ قَالَ إنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ o (سورۂ فصلت:۴۱؍۳۳)
اور اس شخص سے زیادہ خوش گفتارکون ہوسکتاہے جو اللہ کی طرف بلائے اور نیک عمل کرے اور کہے: بے شک میں (اللہ ورسول کے)فرماں برداروں میں سے ہوں۔

 
۲: اہل سنت کاقرآن پرعقیدہ :
قرآن‘ اللہ کانازل کردہ کلام ہے،اور پھراسی کی طرف لوٹ جائے گا۔ یہ آخری آسمانی کتاب ہے اور تاقیامت اس کی حقانیت و قانونیت برقرار رہے گی۔ بعض مبتدعانہ تحریکیں اس سلسلہ میں جداگانہ خیالات رکھتی ہیں۔
وَ إنَّکَ لَتُلَقَّی الْقُرْاٰنَ مِنْ لَّدُنْ حَکِیْمٍ عَلِیمٍ o (سورۂ نمل: ۲۷؍۶)
اور بے شک آپ کو(یہ)قرآن بڑے حکمت والے،علم والے(رب) کی طرف سے سکھایاجارہاہے۔

 
۳: اِس جہاں میں دیدارِ الٰہی ناممکن ہے :
رسول اللہ ۔صلی اللہ علیہ وسلم۔نے کسی بھی مقام پریہ نہیں فرمایاکہ انھوں نے حقیقتاً اللہ کو دیکھا۔اس مناسبت سے جو لوگ جس حدیث کا حوالہ دیتے ہیں علماے اسلام نے اس کی تردید کی ہے۔اہلسنّت کے عقیدہ کے مطابق قبل ازمرگ اللہ تعالیٰ کے دیدار کا دعوی جھوٹاہے۔ ایک حدیث میں رسول کریم۔صلی اللہ علیہ وسلم۔فرماتے ہیں کہ مرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ کی رؤیت محال ہے۔(صحیح مسلم)

 
۴: جنت میں اہل ایمان رؤیت الٰہی سے مشرف ہوں گے :
مستندکتب احادیث میں یہ حوالہ موجود ہے کہ قیامت کے بعد آخرت میں لوگ اپنے سر کی آنکھوں سے اللہ تعالیٰ کادیدار کریں گے،جب کہ فرقہ ہاے جہمیہ،معتزلہ،اوررافضہ اس کے خلاف ہیں۔
اللہ تعالیٰ عرش وفرش سے پاک اوراس کی ذات زمان ومکان سے بالاترہے۔ فرقہ کرمیہ اس سلسلے میں کچھ ایسے جداگانہ نظریے رکھتاہے جوعقائداہلسنّت سے بالکل مطابقت نہیں رکھتے۔

 
۵: مرنے کے بعدکیاہوگا؟
اہل سنت وجماعت قیامت اور عذاب قبرکے متعلق رسول اللہ ۔صلی اللہ علیہ وسلم۔کی زبان اقدس سے نکلے ہوئے الفاظ پرایمان رکھتے ہیں،اس کے برعکس معتزلہ اس پریقین نہیں رکھتے۔اوراہلسنّت کے مطابق قبر مومن کے لیے جنت کے باغات میں سے ایک باغ اور کافر کے لیے جہنم کے گڑھوں میں سے ایک گڑھاہے۔ہرانسان کوقبرکے اندرمنکرنکیرکے سوالات کاسامناکرناہوگا۔جب کہ فرقہ قدریہ اس سوال وجواب کے منکرہیں۔ اللہ تعالیٰ کے احکامات سے روگردانی، معرفت رسالت سے غفلت ،سنت نبوی اوراحکام قرآن کی نافرمانی کے سبب قبرمیں دہشت ناک عذاب سے دوچار ہونا یقینی امرہے۔ عرصہ محشر میں روح دوبارہ قالب جسم میں ڈال دی جائے گی اس وقت کفار سے ان کے اچھے اور برے اعمال کے بارے میں پوچھ گچھ نہ ہوگی بلکہ ان کے اعمال پہلے ہی گنے جاچکے ہوں گے اور جب وہ اپنے گناہوں کااعتراف کرلیں گے تو ان کوان کے کیے کی سزاچکھائی جائے گی۔
جہنم کے اوپربنائے گئے پل صراط پرسلامتی سے گزرجانے والاہی جنت کامستحق ہوگا۔اس کے بعد ان کو جنت وجہنم کے درمیان کھڑاکیاجائے گا۔ یہاں پر دنیاکے باہمی حقوق کا تصفیہ ہوگا ،اور اہل حق کو ان کا حق لوٹایاجائے گا۔ اگر وہ اس مقام پر محفوظ ومغفور قراردیے جاتے ہیں توان کو جنت میں داخلہ کے پروانے جاری کردیے جائیں گے۔

 

 

۶: شفاعت نبوی :

بروزِمحشر رسول اللہ ۔صلی اللہ علیہ وسلم۔مختلف قسم کی شفاعتیں فرمائیں گے ،پہلی شفاعت روزِجزامیں اکٹھے تمام لوگوں کے لیے ہوگی ،دوسری جنتیوں کے دخولِ جنت کے لیے اور تیسری دوزخیوں کے لیے ہوگی۔ اعمال بدکے نتیجے میں جہنم کے اندر سزاکاٹنے والوں کی نجات کے لیے بھی آپ شفاعت فرمائیں گے ۔زندوں کااپنے مردوں کے ایصال ثواب کے لیے دعاو صدقہ کرنابھی فائدہ بخش ہوتاہے۔
شفاعت نبوی کے بارے میں فرقہ وہابیہ نے مختلف نظریات گڑھ لیے ہیں جوعقائداہلسنّت سے میل نہیں کھاتے ۔

 
۷: قضاوقدرپرایمان :
اہلسنّت اچھی وبری تقدیرپرایمان رکھتے ہیں ۔ایمان بالتقدیرکے دودرجے ہیں :
پہلادرجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کے اگلے اور پچھلے اعمال سے باخبر ہے، ان کی فرماں برداری اور نافرمانی والے اعمال وقوع پذیرہونے سے پہلے ہی اس کے علم میں ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے تمام موجودات کی تقدیر کولوحِ محفوظ میں قلم بندفرمادیاہے۔انسان کو ایک فرشتے کے وسیلے سے شکم مادر ہی میں اس کی تقدیراسے ودیعت کردی جاتی ہے دراں حالیکہ ابھی اس کی روح بھی اس کے بدن میں نہیں بھونکی گئی ہوتی ۔فرقہ قدریہ کے بعض افراد نے اس سلسلہ میں کئی غلط نظریات گڑھ رکھے ہیں۔اہل اسلام کو اس نہایت نازک مسئلہ میں بہت ہی حساس ہوناچاہیے۔
اس کا دوسرا درجہ یہ ہے کہ منشاے الٰہی سب سے بالاترہے۔ کسی شخص کا زیورِ ایمان سے آراستہ ہونا یا نہ ہونا محض رضاے الٰہی کے بعد ممکن ہے۔فرقہ قدریہ نے تقدیرکے اس پہلو کوبالکل نظرکردیاہے۔

 
۸: ایمان قول وفعل کامجموعہ ہے جوگھٹتا بڑھتارہتاہے :
یہ اہلسنّت کابنیادی عقیدہ ہے کہ ایمان کاگراف نیکیوں کی وجہ سے بڑھتارہتاہے اور گناہوں کے باعث روبزوال ہوتارہتاہے ۔ جملہ اعمالِ خیر‘دین وایمان کے زمرے میں آتے ہیں۔

 
۹: اہل قبلہ کی بسبب معصیت تکفیر ناجائزہے :
عقیدۂ اہل سنت رکھنے والے کسی شخص کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ خانہ کعبہ کی طرف رُخ کرکے نمازپڑھنے والے کی تکفیر کرے اگرچہ وہ ضعیف الایمان ہی کیوں نہ ہو۔خارجیت‘ اسلام کی پہلی مبتدعانہ تحریک ہے جس نے پہلی دفعہ اس مسئلہ میں رخنہ ڈالا۔
کافربظاہرکتناہی نیکوکار ہواس کو اپنے کیے کاکچھ فائدہ نہ ملے گا۔ اور ایک مسلمان خواہ کتنا ہی گناہ کیوں نہ کرلے صرف گناہ کی بنیادپر اس کی تکفیر نہیں کی جاسکتی جب تک کہ وہ حرام کو حلال اور حلال کو حرام نہ ٹھہرائے۔

 
۱۰: کراماتِ اولیابرحق ہیں :
اولیا ء اللہ کی کرامتیں حق جاننا، اللہ تعالیٰ کا ان کے ہاتھوں سے غیر معمولی واقعات کاصادر کرنا اورعلم کے مختلف شعبوں میں ان کے انکشافات پریقین کرنا اہلسنّت کے بنیادی عقائد میں سے ہے ۔

 
۱۱: رسول اللہ ۔صلی اللہ علیہ وسلم۔کامعجزانہ سفرمعراج :
قرآن اور احادیث کی شہادتوں کے مطابق رسول اللہ ۔صلی اللہ علیہ وسلم۔نے جسمانی اور روحانی طورپر آسمانوں سے پرے دنیا کی سیرفرمائی۔ اس معجزانہ سفرمعراج کے منکر کو کافرقراردیاجائے گا۔ قرآن پاک میں ہے کہ رسول اللہ ۔صلی اللہ علیہ وسلم۔کا بیت المقدس تک جاناایک حقیقت واقعیہ ہے،اورمستند احادیث بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ رسول اللہ ۔صلی اللہ علیہ وسلم۔نے آسمانوں کی سیر فرمائی ۔
سُبْحَانَ الَّذِيْ أسْرَی بِعَبْدِہٖ لَیْلاً مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إلَی الْمَسْجِدِ الأقْصَی الَّذِيْ بَارَکْنَا حَولَہُ لِنُرِیَہُ مِنْ آیَاتِنَا إنَّہُ ہُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ o (سورۂ اسرا: ۱۷؍۱)
وہ ذات(ہرنقص اورکمزوری سے) پاک ہے جو رات کے تھوڑے سے حصہ میں اپنے(محبوب اور مقرب) بندے کو مسجدحرام سے(اس)مسجداقصیٰ تک لے گئی جس کے گردونواح کوہم نے بابرکت بنادیاہے تاکہ ہم اس(بندۂ کامل) کو اپنی نشانیاں دکھائیں۔بے شک وہی خوب سننے والاخوب دیکھنے والاہے۔
اس معجزہ پر ایمان نہ لانے والے کفارو منافقین نے فتنہ جگانے کی خاطر اس کامذاق بنانے کی کوشش کی ۔ اس فتنہ کوپورے مکہ میں پھیلادیاگیا کیوں کہ وہ آپس میں ہرملاقاتی کو اس کے بارے میں بتاتے تھے ۔ ان میں سے کسی نے ابوبکرصدیق۔رضی اللہ عنہ۔سے پوچھاکہ محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) ایک ہی رات میں مکہ سے بیت المقدس تک جانے کادعویٰ کررہے ہیں آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ آپ نے اپنے معمول کے مثالی اعتماد اور اطاعت شعاری کے ساتھ اس پھیلنے والے فتنے کاجواب ان الفاظ میں دیا کہ اگر حضور۔صلی اللہ علیہ وسلم۔ ایسافرماتے ہیں تویہ سچ ہے۔

 
۱۲: وجودِ باری تعالیٰ کااعتراف :
وہ لوگ کافر ہیں جو اپنے اقوال سے اللہ تعالیٰ کے وجود کا اقرار نہیں کرتے اگرچہ ان کا دل اس کا معترف ہے ۔ اور وہ لوگ منافق ہیں جو اپنے دلوں میں اللہ تعالیٰ کے وجود پر یقین نہیں رکھتے اگرچہ قولاً اس کو قبول کرتے ہیں۔ لیکن کسی ظاہری انکار یامنافقت کے کسی ٹھوس ثبوت کے بغیرکسی کومنافق ٹھہراناجائزنہیں۔

 
۱۳: روزِ جزا۔
روزجزاکائنات کے لیے اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ زندگی کا آخری دن ہے۔ روزِ جزامیں ہر ایک کے اعمال کا حساب لیا جائے گا کوئی بھی دنیا میں کسی دوسری جسم و صورت میں واپس نہیں لوٹایاجائے گا۔ کیوں کہ حضرت آدم ۔علیہ السلام۔ سے لے کر روزِ جزاتک دنیا میں آنے والے ہر ذی روح کا بدن پہلے سے تیارشدہ ہے۔ اسی طرح کوئی بھی روح کسی دوسرے جسم کے ساتھ دنیاے ارضی کی طرف نہیں لوٹے گی۔

 

 

۱۴: جنت کی بشارت پانے والے خوش نصیب صحابہ :
(صحابہ کرام خصوصا) عشرۂ مبشرہ کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال ان کے حق میں گستاخی پرمحمول ہوگا اور یہ ان عظیم شخصیات کی حق تلفی ہے۔ ان خوش بخت صحابہ کرام کے اسماے گرامی حسب ذیل ہیں :
۰ حضرت ابوبکر۔رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔
۰ حضرت عمر۔رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔
۰ حضرت عثمان ۔رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔
۰ حضرت علی ۔رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔
۰ حضرت طلحہ۔رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔
۰ حضرت زبیرابن عوام۔رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔
۰ حضرت سعد بن ابی وقاص۔رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔
۰ حضرت سعید ابن زید۔رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔
۰ حضرت عبد الرحمن بن عوف۔رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔
۰ حضرت ابوعبیدہ ابن جراح ۔رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔

تاریخ اسلام کاابتدائی دور ان عظیم شخصیات کے کارناموں سے بھراپڑاہے ۔رسول اللہ ۔صلی اللہ علیہ وسلم ۔نے احادیث میں ان کی عظمت بیان فرمائی ہے ۔مزیدیہ بھی فرمایاکہ میرے بعد ان میں سے بعض اس قابل تھے کہ انھیں درجہ نبوت فائز کیاجاتا(مگرچوں کہ دروازۂ نبوت مجھ پربندہوچکاہے)۔اسی وجہ سے ان پر افتراپردازی رسول اللہ ۔صلی اللہ علیہ وسلم ۔پرافتراپردازی کے برابر ہے۔

مبتدعانہ تحریکوں کی ایک مشترکہ صفت ہے کہ وہ عشرۂ مبشرہ کے بارے میں آوازے کستے ہیں رہتے ہیں ۔اہل سنت کاایسے نظریات سے کوئی تعلق نہیں۔

 
۱۵: پیغمبرکے علاوہ کوئی معصوم نہیں :
اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبروں کے اقوال کی حفاظت فرماتاہے۔ جماعت اہل سنت کی نمائندگی کرنے والے عظیم وجلیل علماے دین کے مکتوبات ومنقولات پرعمل پیرا ہونااہل اسلام کے لیے نہایت ضروری ہے۔تاہم چندانتہاپسند تحریکوں کے دعوے اس کے برعکس ہیں جن کی اتباع مسلمانوں پر لازم نہیں۔

 
۱۶: اسلام کے بنیادی ماخذ :
قرآن وسنت سے متضاد کوئی بھی شی درجہ قبولیت نہیں پاسکتی۔ یہ اہل سنت وجماعت اور دوسرے فرقوں کے درمیان ایک نشانِ امتیاز ہے۔ بلاشبہہ رسول اللہ ۔صلی اللہ علیہ وسلم ۔نے فرمایاہے کہ جب بھی کسی مسئلہ میں ہمارا اختلاف ہو توہمیں قرآن وسنت کی طرف رجوع لاناچاہیے۔ اہلسنّت کاعقیدہ ہے کہ کسی ایسے عمل کوجزءِ اسلام بنانے سے بہرحال گریزکرناچاہیے جوقرآن وسنت کاحصہ نہیں۔

 
۱۷: قرآن وسنت میں تاویلات کی کوئی گنجائش نہیں :
عقل وقیاس سے قرآن وسنت کی تاویل کرنا درست نہیں کیوں کہ ہمارے مکتب فکر کے علمااورصحابہ کرام نے علوم کو براہِ راست قرآن وسنت سے حاصل کیاہے۔ اہل ایمان‘ قرآن وسنت سے مطابقت رکھنے والے ہرمسئلہ کو قبول کرتے ہیں اور اس کے مخالف ہرشے کوچھوڑ دیتے ہیں۔ اہل سنت وجماعت کادوسرے فرقوں سے امتیازی نشان یہ ہے کہ وہ ان کوتمام علوم کاسرچشمہ قراردیتے ہیں۔ اپنے مفروضوں،من مانیوں اور خواہشات کی بجائے وہ ان دونوں کی روشنی میں اپنے جملہ مسائل کا حل تلاش کرتے ہیں۔ کسی کو قرآن وسنت میں شکوک وشبہات نکالنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔

Share this:
Tags:
harun yahya Sunnah اہلسنّت
Sunnah
Previous Post اتّباع سنّت کی اہمیت
Next Post ڈارونزم کے خلاف عقلی اور شعوری جدوجہد کی اہمیت
Materialism

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close