Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
March 7, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سوال یہ ہے کہ۔۔۔۔

March 21, 2022 0 1 min read
National Assembly
National Assembly
National Assembly

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر

کثافتوں میں لتھڑی سیاست، فرقوں اور گروہوں میں بَٹی قوم، ذاتی مفادات کے اسیر رَہنمائ، علم فروشی کے اڈے جابجا اور بے نشاں اجتماعی شعور۔ یہ ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان جس میں کہیں اسلام نظر آتا ہے نہ جمہوریت البتہ جمہوریت کی کوکھ سے جنم لیتی آمریت جس سے کوئی بھی سیاسی جماعت مبرّا نہیں۔ پہلے تو جمہوری حکمران سات پردوں میں چھپا کر آمریت کو بروئے کار لانے کی کوشش کرتے تھے لیکن نئے پاکستان کے بانیوں نے تو یہ نقاب بھی اُلٹ دیا۔ اب وزیرِاعظم ہمہ وقت ”خاقانِ اعظم” بننے کی تگ ودَو میں۔ اپوزیشن سے ہاتھ ملانا اُنہیں پسند نہیں اور پارلیمنٹ میں آنا کسرِشان کہ اپوزیشن کی تنقید طبع نازک پہ گراںگزرتی ہے۔ گویا ”نازک مزاجِ شاہاں تابِ سخن ندارد”۔ اُس شاہی میں مزہ ہی کیا جس کی راہ میں آئین وقانون روڑے اٹکائے۔ اِسی لیے وہ آئین و قانون کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے آئینِ پاکستان کے عین مطابق وزیرِاعظم کو خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے نوٹس بھیجا کہ وہ لوئردیر میں جلسے سے خطاب نہیں کر سکتے۔اِس نوٹس کو اُنہوں نے نہ صرف ردی کی ٹوکری میں پھینکا بلکہ وزراء کی فوج بھی ساتھ لے کر جلسے سے بھرپور خطاب کیا۔ اِسی جلسے میں اُنہوں نے نیوٹرل کی جو تشریح کی وہ اب تاریخ کا حصہ۔ دراصل وہ آلو ٹماٹر کے بھاؤ طے کرنے نہیں بلکہ وہ تو ایک ”نظریہ” دینا چاہتے ہیں۔ جہاں تک ہم اُن کے نظریے کو سمجھ پائے ہیں، اُس کے مطابق وزیرِاعظم غیرپارلیمانی الفاظ استعمال کر سکتا ہے، خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے سکتا ہے، نشانِ عبرت بنانے کا اعلان کر سکتا ہے، جابجا یوٹرن لے سکتا ہے، اپوزیشن کو اپنی بندوق کی ”نشست” پر رکھ سکتا ہے اور اگر حقِ حکمرانی کو کوئی چیلنج درپیش ہو تو اپنی اندھی طاقت کے بَل پر خون کی ندیاں بہانے کا حکم دے سکتا ہے۔ یقین نہ آئے تو تحریکِ عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد وزیرِاعظم اور حواریوں کے بیانات پڑھ لیں جن کی زبانیں شعلے اُگل رہی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہی قائد اور اقبال کا پاکستان ہے؟۔ کیااِسی لیے ہم نے لاکھوں قربانیاں دے کر اور ہزاروں عصمتیں لُٹا کر زمین کا یہ ٹکڑا حاصل کیا تھا؟۔

آئینِ پاکستان کے مطابق تحریکِ عدم اعتماد پیش کرنا پارلیمنٹیرینز کا حق ہے لیکن جب سے اپوزیشن نے تحریکِ عدم اعتماد پیش کی ہے یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمرانوں پر کسی بیرونی طاقت نے حملہ کر دیا ہو۔ تب سے دَمِ تحریرپرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر یہی بحث جاری ہے۔ آئین کے آرٹیکل 63-A کے مطابق فلورکراسنگ کی سزا مقرر ہے۔ کوئی بھی رُکنِ پارلیمنٹ اگر سیاسی جماعت کے سربراہ کے حکم کے مطابق ووٹ نہیں دیتا تو اُس کی رُکنیت ختم کی جاسکتی ہے لیکن اُسی پروسیجر کے مطابق جو آئین میں درج ہے۔ آئین یہ وضاحت کرتا ہے کہ کسی بھی صورت میں کسی بھی پارلیمنٹیرین کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ اگر پارلیمنٹیرین پارٹی سربراہ کی مرضی اور منشاء کے مطابق ووٹ نہیں دیتا تو اُس کا ووٹ تو شمار کیا جائے گا البتہ الیکشن کمیشن، پارٹی سربراہ کی درخواست پر اُس پارلیمنٹیرین کی رُکنیت ختم کر سکتا ہے۔ یہاں مگر معاملہ یکسر مختلف، تحریکِ انصاف کے وزراء آرٹیکل 63-A کی یہ تشریح کر رہے ہیں کہ سپیکر قومی اسمبلی اُس پارلیمنٹیرین کو ووٹ دینے کے حق سے ہی محروم کر سکتا ہے۔

آرٹیکل 63-A کی یہ تشریح سِرے سے غلط ہے لیکن چونکہ سپیکر قومی اسمبلی وزیرِاعظم کا غلامِ بے دام ہے اِس لیے ”جو چاہے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے”۔ سپیکر اسدقیصرنے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے بعد اُس کی مرضی ہے کہ کتنے دنوں کے وقفے کے بعد وہ دوبارہ اجلاس طلب کرتا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 54 کے مطابق ریکوزیشن کے بعد زیادہ سے زیادہ 14 دنوں کے اندر اجلاس طلب کیا جائے گا۔ اجلاس طلب کرنے کے بعد سیکرٹری قومی اسمبلی تحریکِ عدم اعتماد کا نوٹس اراکین کو بھیجیں گے اور اسمبلی کا اجلاس طلب ہونے کے اگلے دن عدم اعتماد کی قرارداد پیش ہوگی۔ جس دن قرارداد پیش کی جائے گی قواعد کے مطابق اُس پر 3 دن سے پہلے یا 7 دن کے بعد ووٹنگ نہیں ہوگی۔ لیکن ہمارے سپیکر صاحب کے نزدیک وہی آئین اور وہی قانون جو وزیرِاعظم کا حکم ہو۔ جیونیوز کے اعزازسیّد نے کہا ”سپیکر قومی اسمبلی سے یونہی چلتے چلتے غیررسمی ملاقات ہوئی تو میرے سوال پر اُنہوں نے بتایا کہ وہ اجلاس طلب کرکے اُسے جتنے چاہے لمبے عرصے تک ملتوی کر سکتے ہیں۔ اِس بات کا اُنہیں اختیار قانون نے دے رکھا ہے اور سپیکر کا یہ اختیار کوئی چیلنگ نہیں کر سکتا”۔ سپیکر صاحب کی یہ نرالی منطق ہماری سمجھ سے باہر۔ دنیا میں عدم اعتماد کی تحریکیں پیش ہوتی رہتی ہیںجن پر آئین کے مطابق عمل بھی کیا جاتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر سپیکر آئین سے ماوراء کوئی عمل کرتا ہے تو کیا اُس پر آئین کا آرٹیکل 6 لاگو نہیں ہوگا؟۔

17 مارچ کو سندھ ہاؤس اسلام آباد میں ٹھہرے تحریکِ انصاف کے منحرف 12 ارکانِ اسمبلی میڈیا کے سامنے آئے تو تحریکی حلقوں میں زلزلہ آگیااوریہاں تک کہہ دیا گیا کہ 27 مارچ کو شاہراہِ دستورپر پارلیمنٹ کے سامنے وزیرِاعظم 10 لاکھ کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ وزیرِاطلاعات فوادچودھری نے کہا کہ28 مارچ کوعدم اعتماد پر ووٹنگ کے وقت جو کوئی بھی پارلیمنٹ کے اندر ووٹ ڈالنے جائے گا وہ اِسی مجمعے سے گزر کر جائے گا اور واپسی پر بھی اِسی مجمعے سے گزرے گا۔ یہ حکومت کی طرف سے اراکینِ پارلیمنٹ کو کھُلی دھمکی ہے۔ اِس دھمکی کے رَدِعمل میں پی ڈی ایم اور نوازلیگ کی طرف سے کہا گیا کہ وہ 25 مارچ کو ہی 20 لاکھ کی ریلی کے ساتھ شاہراہِ دستور پر براجمان ہو جائیں گے۔ پی ڈی ایم کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ اُس کا لانگ مارچ تو پہلے سے ہی 23 مارچ کو طے شدہ ہے۔ شاہراہِ دستور کی کل لمبائی 3.8 کلومیٹر ہے۔ اُس میں تحریکِ انصاف کے 10 لاکھ اور پی ڈی ایم کے 20 لاکھ سمائیں گے کیسے اور وہ بھی بیک وقت؟۔ اِس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ دونوں طرف سے جذباتی کارکُن شاہراہِ دستور پر جمع تو ہوںگے مگر اتنے نہیں جس کے حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ ایسی صورت میں تصادم کو کسی صورت میں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ سوال یہ ہے کہ کیا اسٹیبلشمنٹ اور اعلیٰ ترین عدلیہ ایسے تصادم کو روکنے کے لیے ، حرکت میں نہیں آئیں گے؟۔

جوں جوں وزیرِاعظم کو تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کا یقین ہوتا جا رہا ہے اُن کا غصّہ آسمان کی بلندیوں کو چھوتا جا رہا ہے اورایسے حواری جنہیں نہ صرف اپنی دنیا اُجڑتی نظر آرہی ہے بلکہ یہ بھی یقین کہ اُنہیں ایسا موقع پھر ہاتھ نہیں آئے گا، اول فول بکنے پر اُتر آئے ہیں۔ جب سے اِس خبر کی تصدیق ہوئی ہے کہ تحریکِ انصاف کے لگ بھگ 30 ارکان منحرف ہو چکے تب سے منحرف ارکان کے بارے میں زبانیں دراز ہوچکیں۔ فوادچودھری نے کہا ”تم عمران خاں کی ٹکٹ پر جیتے اِس لیے سیٹ عمران خاں کی ہے تمہارے باپ کی نہیں”۔اب منحرف اراکین کو ضمیرفروشی کے طعنے دیئے جا رہے ہیں لیکن جب یہی لوگ تحریکِ انصاف میں شامل ہوئے تھے تو تحریکِ انصاف کہتی تھی کہ اِن لوگوں نے ضمیر کی آواز پر لبّیک کہا ہے۔

ہر روز ”ایک وکٹ اور گِر گئی” کی کلکاریاں سنائی دیتی تھیں۔ہم نے اُس وقت بھی بار بار لکھا کہ یہ ایسے پنچھی ہیں جو ٹھکانے بدلتے رہتے ہیں۔ اب اگر انہوں نے ٹھکانے بدلنے کی ٹھان لی ہے تو واہی تباہی کیوں؟۔ رُکنِ قومی اسمبلی عالیہ حمزہ اور وزیرِ اعظم کے معاون شہبازگِل نے بَدزبانی وبَدکلامی اور خباثتوں کی انتہا کرتے ہوئے نیوزچینل پر بیٹھ کر ایسی گندی گالیاں بکیںجنہیں لکھتے اور بولتے ہوئے شرم محسوس ہوتی ہے۔ تحریکِ انصاف کے دو ممبرانِ قومی اسمبلی وزیرِاعظم کے بزعمِ خویش ٹائیگرز کی ہمراہی میں سندھ ہاؤس اسلام آباد کا بیرونی گیٹ توڑ کر اندر گھُس گئے ۔ اُن کا دعویٰ سندھ اسمبلی میں موجود منحرف ارکانِ اسمبلی کو پکڑنا تھا۔ سوال یہ ہے کہ کیا وزیرِاعظم اپنی کرسی بچانے کے لیے واقعی انارکی پھیلانا چاہتے ہیںاور کیا ایسا ہوتا دیکھ کر مقتدر قوتیں خاموش تماشائی بنی رہیں گی۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
dictatorship interests law nation politics Rulers آمریت حکمران سیاست قانون قوم مفادات
Rohingya Muslims
Previous Post امریکہ نے بالآخر روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کو ’نسل کشی‘ قرار دینے کا فیصلہ کر لیا
Next Post کاش چند لوگ اور
Education

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close