متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے کراچی میں امن واستحکام کیلئے امن ریلی کے انعقاد کا خیرمقدم کیا ہے ۔ بیان میں الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنان وعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھرپورشرکت کرکے امن ریلی کو کامیاب بنائیں۔
الطاف حسین نے کہا کہ کراچی ، پاکستان کا معاشی حب ہے اور کراچی میں امن واستحکام کی بہتر فضا پاکستان بھر کیلئے بہتر ثابت ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم ، امن پسند جماعت ہے اور امن واستحکام کیلئے جس سیاسی جماعت کی جانب سے مثبت پیش رفت کی جائے گی ایم کیوایم ان کے شانہ بشانہ ہوگی۔
الطاف حسین کی جانب سے پیپلز پارٹی کی امن ریلی کا خیر مقدم

