Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 14, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

رمضان اندھیرا، شہر کراچی اور کیا ہوا تیرا وعدہ

August 3, 2011 0 1 min read
ramzan kareem

ramzan kareemیہ شائد ہماری گھٹی میں شامل ہوگیا ہے کہ ہم ہر وہ کام کرنے میں فخرکرنے لگے ہیں جس میں اجتماعیت سے زیادہ انفرادی فوائد پوشیدہ ہوتے ہیں اور آج اِس کی مثال محکمہ کے ای ایس سی کی انتظامیہ نے اپنے اس اعلان اوروعدہ خلافی سے اہلیان کراچی کو دے دیاہے کہ اِس کے نزدیک اگر کوئی چیزمقدم ہے توبس وہ اِس ادارے کا ذاتی فائدہ ہے جس کیلئے یہ ہر وہ ناجائز حربہ بھی استعمال کرنے میں حق بجانب ہے جسے کرنے سے محکمہ کے ای ایس سی کو فائدہ حاصل ہو۔  اگرچہ اِس بات کا ثبوت موجودہ ہے کہ محکمہ کے ای ایس سی کے انتظامیہ نے پچھلے دنوں ایک سرکاری اجلاس میں متفقہ طور پر اِس نقطے کو تسلیم کرتے ہوئے اپنایہ اعلان کیاتھاکہ ماہ رمضان المبارک کے دوران شہرکراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ساڑھے چار گھنٹے کردیاجائے گا اور تراویح ، سحروافطار کے اوقات میں بجلی بلا تعطل سپلائی کی جائے گی اور اِس حوالے سے لائنوں میں آنے والے ہر قسم کے فالٹس کوبھی تکنیکی ماہرین کے صلاح مشوروںسے قبل از رمضان دورکرلیاجائے گا۔ مگر شائد کراچی کے عوام کو بے وقوف بنانے اور اِنہیںپاگل کرنے کا ٹھیکہ کے ای ایس سی انتظامیہ نے اپنے ہاتھ لے رکھاہے اِسی لئے کے ای ایس سی نے حسب عادت پہلی اور دوسری تروایحوں کے دوران بھی اپنالوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھ کرنمازتروایح کے اجتماعات کومشکلات سے دوچار کرکے یہ ثابت کردیاکہ اِسے عوامی تکالیف اور کسی بھی قسم کی مذہبی رسومات سے کوئی سروکار نہیںہے اگر اِسے کوئی مطلب ہے تو بس اپنے منافع کی غرض ہے چاہئے کوئی اِس سے کتنے ہی اعلانات اور وعدے کیوں نہ کرالے اگر اِن اعلانات اور وعدوں سے اِس کے منافع میں کوئی رکاوٹ آئے گی یا کوئی خلل واقع ہوگا تو یہ اپنے اعلانات اور وعدوں کی بھی پاس داری کی مجاز نہیں ہوگی اور یوں اپنے اِسی کلیئے اور اصول پر قائم رہ کر کے ای ایس سی کی انتظامیہ نے ماہ رمضان المبارک کی چاندرات سے ہی ادارے کو گیس اور فرنس آئل کی کم فراہمی کا بہانہ تلاش کرکے شہر بھر میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھاہواہے جس کی وجہ سے شہر کراچی کے عوام کا محکمہ کے ای ایس سی کی انتظامیہ پر سے اعتماد ختم ہوچکاہے اور آج حسب معمول ہونے والی (8سے 10گھنٹے )طویل ترین بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث دوکروڑ سے زائد آبادی والے شہر کراچی کا ہر فرد محکمہ کے ای ایس سی کی انتظامیہ کے رویوں کی وجہ سے اپنے سینے میں غم و غصے کے جذبات کا ایک ایسا لاوا بھرے بیٹھاہے کہ اگر یہ پھٹ گیاتو یہ سمجھ لیاجائے کہ پھر شائد کسی کے ہاتھ کچھ بھی نہ آسکے۔ اِسی لئے تو کہاجاتاہے کہ بے یقینی اور عدم اعتماد والاشخص اگر ملک کے کسی بھی ہم ادارے میں کسی بھی اہم عہدے پر فائز ہوتو وہ نہ صرف اپنے ادارے کے لئے ہی مشکلات کا باعث نہیں بنتاہے بلکہ اپنی بے اعتمادی کے بدولت کئے گئے وعدوں اور تشکیل پانے والے منصوبوں کی وجہ سے بھی ایساشخص قوموں کے زوال کا بھی سبب بن جایاکرتاہے اور اِسی لئے تو ایسے شخص کی مثال اِس طرح بھی دی جاتی ہے کہ بے یقین اور عدم اعتماد کے حامل شخص کے منصوبوں کی بنیاد پر تعمیر ہونے والی عمارت اپنے مکینوں کے لئے جان لیواثابت ہوتی ہے یعنی یہ کہ جب کسی ایسے شخص سے جو بے یقینی اور عدم اعتماد کی بیماری میں مبتلاہواور ایسے شخص پر سے جب ملک اور معاشرے کے لوگوں کا خلوص اور اعتماد ختم ہوجائے تو ایساانسان زندگی کی کسی بھی شاہراہ پر کامیاب نہیں ہوسکتا یہ ٹھیک ہے وہ بظاہر تو وقتی طور پر اپنے ادارے کے لئے کارآمد ثابت ہو اور اپنے مالکان کو اِن کی توقعات سے بھی بڑھ کر کماکر دے رہاہو(جیسے محکمہ کے ای ایس سی کے اِن دنوں افسران ہیں اور خصوص بالخصوص مسٹر جناب ہیں۔  مگر درحقیقت وہ شخص اپنے ملک اور معاشرے کے لئے بے کار ہے کیوں کہ ازل سے ہی نسلِ انسانی کے مشاہدے میں یہ آیا ہے کہ جس شخص نے بھی اپنے مفاد ات کے خاطر اپنے قومی وقاراور استحکام کو بالائے طاق رکھاوہ اپنے ملک اور قوم کے لئے باعث ندامت ہی رہا اِس لئے کہ قومیں اعتماد کے سہارے تو چل سکتی ہیں مگر بینائی کے سہار ے نہیں اور آج ہمیں اِس ہی نقطہ نگاہ سے یہ کہنے دیجئے کہ محکمہ کے ای ایس سی کے کچھ بے یقینی اور عدم اعتمادی کے شکار افسران ایسے ہیں جنہوں نے اپنی اِسی خصلت اور اپنی ناقص اور فرسودہ منصوبہ بندیوں کے باعث نہ صرف اپنے اداروں کو ہی نقصان پہنچانے کا سامان کرلیاہے بلکہ ملک میں بجلی کا مصنوعی بحران پیداکرکے اِس کی معاشی اور اقتصادی ترقی کی راہیں بھی بندکردی ہیں جس کا بین ثبوت یہ ہے کہ میراشہرکراچی جو گزشتہ کئی ماہ اور سالوں سے بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کے دردناک عذاب سے دوچار ہے اِس حوالے سے ماہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل شہر کراچی میں بڑھتی ہوئی بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ پر قابو پانے اور ماہ رمضان میں صارفین بجلی کو خصوصی ریلیف دینے سے متعلق گزشتہ دنوں گورنرہاوس سندھ میں گورنر ڈاکٹرعشرت العباد خان کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں خصوصی طور پروفاقی وزیرپیٹرولیم وقدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین،وفاقی سیکرٹری خزانہ وقار مسعود، نوجوان اور جاذب نظرایم ڈی کے ای ایس سی تابش گوہر (جن پر کبھی قوم کو بڑا فخراور نازہواکرتاتھا کہ یہ باصلاحیت نوجوان اپنی تعلیم اور ہنر مندی کے بدولت ملک اور قوم کی تقدیربدلنے میں اہم کرادار اداکرکے ملک اور قوم کو اوج ثریاتک لے جاسکتاہے مگر جب سے یہ کے ای ایس سی کے ایم ڈی بنے ہیں اِن کی پالیسیوں سے شہر کراچی روزبروز اندھیرے میں ڈوبتاجارہاہے تو تب سے ہی قوم اور کراچی والوں نے اِن پر فخرکرنا بھی
چھوڑدیاہے) اور اِسی طرح اپنی نوعیت کے اِس اہم ترین اجلاس میں ایم ڈی سوئی سدرن گیس عظیم اقبال، ایم ڈی پی ایس او جہانگیر سمیت کئی دوسرے اعلی حکام نے بھی شرکت کی تھی ۔ جبکہ اِس اجلاس میں جو قرار واقع اور سب سے زیادہ حوصلہ افزا امرارہا وہ یہ ایجنڈا تھاکہ شہرقائد میں برسوں سے جاری طویل ترین بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ستائے شہرکراچی کے عوام کو کم ازکم ماہ رمضان المبارک میں تو اِنہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے یا اِس کا دورانیہ کم سے کم کیاجائے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ساری باتیں اپنی جگہہ یکدم درست تھی جس کے لئے بالخصوص گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان ہر لحاظ سے مخلوص نظرآئے تھے مگرمحکمہ کے ای ایس سی کی انتظامیہ کے وعدوں ہی میںکچھ کھوٹ تھا تب ہی تو اِس نے برملاطور پر اپنی وعدہ خلافی کا اظہار کچھ یوں کیاکہ اِس نے شہرمیں طویل ترین لوڈشیڈنگ کی اپنی روش نہ بدلی اور حسبِ روایت وہی کچھ کرتی رہی جس پر یہ پہلے سے قائم تھی اور اِس کے ساتھ ہی یہاں افسوس کا مقام تو یہ رہاکہ جب اجلاس میں واضح طور پر یہ طے ہو چکا تھا۔
جس کا اعلان بھی کچھ اِس طرح سے کیاگیاتھا کہ رمضان کا چاند نظرآتے ہی ماہ رمضان المبارک میں پہلی تراویح سے لے کر یکم رمضان المبار ک سے کم ازکم تین گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ ساڑھے چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی جبکہ سحری و افطاری اور نمازِ تراویح کے اوقات کے دوران قطعا لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی اوراِسی طرح اِس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیاتھاکہ اِس کے بعد کے مہینوں میں بھی اِسی شیڈول کو ہی جاری رکھاجائے گا۔ مگرشہرکراچی کے عوام کو اس وقت سب سے زیادہ مایوسی ہوئی جب عین اس وقت جب مرکزی رویت ہلال کیمٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان ماہ رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کا اعلان کرنے ہی والے تھے کہ بجلی کی وہی حسب معمول طویل ترین لوڈشیڈنگ ہوگئی جس نے شہر قائد کے عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنارکھاہے اورجس کے باعث شہر کراچی کے اکثر علاقوں کے مکین ماہ رمضان المبارک کے چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان سننے سے بھی محروم ہوگئے اور وہ مختلف ذرائع جن میں اخبارات کے دفاتراور ٹیلی ویژن چینلز شامل ہیں اِن سے ماہ رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کی اطلاعات کے حصول میں لگے رہے اور جب اِنہیں اِس بات کا یقین ہوگیاکہ حقیقی طور پر ماہِ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیاہے اور آج پہلی نمازتراویح ہے تو یہ اِس کے اہتمام میں لگ گئے۔  جب متقی اور نمازی حضرات اپنے اپنے علاقوں کی قریبی مساجد میں نمازتراویح کی ادائیگی کے لئے وہاںپہنچے تو یہاں بھی اِنہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث وضوکے لئے پانی کی بھی عدم فراہمی جیسے مسلے سے دوچار ہوناپڑااور جب یہ جیسے تیسے وضوکرکے نماز تراویخ کی ادائیگی کے لئے کھڑے ہوئے تو بجلی کے پنکھوںکے نہ چلنے کے باعث اِنہیں شدید گرمی اور حبس کے عالم میں ماہ رمضان المبارک کی پہلی تراویح اداکرنی پڑی۔ بہرکیف! دوران نمازتراویح اللہ کے اِن نیک بندوں اور اہل ایمان نے اپنے جذبہ ایمانی کی روشنی اور روحانی راحت وسکین سے اِن لمحات کوتو گزار لیامگر جب اگلی صبح یہ اللہ کے نیک بندے سحری کے لئے اٹھے تو بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ نے اِس وقت بھی اِنہیں اپنی اندھیروں والی آغوش میں کئی گھنٹے لئے رکھااور اللہ کے اِن انتہائی نیک اور پاکیزہ بندوں نے بجلی کی اِسی طویل ترین لوڈشیڈنگ کی چادر میں ر ہ کرسحری کی اور اپناروزہ رکھااور یہ سوچ کرکے چلو تروایح اور سحری میں بجلی کی لوڈشیڈنگ تھی تو کیاہوامگرافطار میں نہیں ہوگی یوں یہ روزے دار بندے اپنے اپنے معاملات زندگی میں دن بھر مگن ہوگئے ۔مگر صبر وشکر پر مائل روزے داروں کو اس وقت بھی سب سے زیادہ حیرانی اور پریشانی کا سامناکرناپڑاجب یہ افطار کرنے جیسے ہی اپنے اپنے گھروں میں سجے دسترخانوں پر بیٹھے ہی تھے کہ افطار کاسائرن بجنے سے چند منٹ قبل ہی پھک سے شہرکراچی کے کئی علاقوں کی بجلی اِٹھلاتی بل کھاتی اور اپنے غروراور تکبر سے کندھے اچکاتی چلی گئی اور یوں اللہ کے روزے دار نیک بندوں کو ایک بارپھر اندھیرے نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اِسی حالت میں ہی ا ِنہیںافطاری کرنی پڑی۔  کراچی شہر کے روزے داروں کی اِس حالت پر شائد کے ای ایس سی کی بے رحم انتظا میہ کو تو کوئی رحم نہ آئے مگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ صدر، وزیراعظم ، چیف آف آرمی اسٹاف میں سے کسی کو تو رحم آئے گا اور وہ اِس کا ضرور نوٹس لیں گے کہ شہر کراچی کے دوکروڑ عوام نے پہلی تراویح، پہلی سحری اور پہلی افطاری اندھیرے میں ہی گزاری اور اگر یہ اِس کا نوٹس لیں سے قاصر ہوئے تو ہم اہلیان کراچی کی دردبھری آواز کے ساتھ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے اپیل کریں گے کہ اب وہ ہی شہرکراچی کی رونقوں کو بحال کرانے اورروشنیوں کاشہرکہلانے والے شہرکراچی کے اِس اعزاز سے محروم کرنے والے ادارے کے ای ایس سی کا قبلہ درست کرنے کے لئے کچھ کریں کیونکہ اِن کے علاوہ محکمہ کے ای ایس سی کی وعدہ خلاف انتظامیہ سے کوئی اور وعدے پورے نہیں کراسکتاہے اِس لئے کہ آج اہلیان کراچی محکمہ کے ای ایس سی کی وعدہ خلافی پر یہ کہہ اٹھے ہیں کہ یعنی  کیاہواتیراوعدہ وہ قسم اور وہ ارادہ۔
تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم

Share this:
Tags:
karachi load shedding pakistan رمضان کراچی لوڈ شیڈنگ
syria protest
Previous Post شام: جمہوریت کے حامیوں کے خلاف کارروائی جاری
Next Post قندوز: خودکش حملہ، تین نجی محافظ ہلاک
helmand

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close