
پشاور میں چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے ۔ یہ واقعہ پشاور کے علاقے متنی میں پیش آیا ، جہاں شدت پسندوں نے صبح سویرے پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
واقعے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا ، جبکہ تین شدید زخمی ہوئے ، جنھیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعے کے بعد شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
