کراچی میں ملیر کے علاقے لیاقت مارکیٹ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے مارکیٹں بند کردی گئی ہیں ۔ مزید تصادم روکنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری علاقے میں تعینات کردی گئی ہے۔
کراچی : ملیر میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، چھ زخمی

