کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں پیٹرول پمپ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ دھماکے سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔
کوئٹہ : ہزار گنجی میں بم دھماکہ، دو افراد جاں بحق ہو گئے

