
ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا۔ تا ہم مالا کنڈ ڈویژن میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہی۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرات اسکردو میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
