Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

آئینی ڈھانچہ

August 19, 2012 0 1 min read
Tariq Hussain Butt (LOGO)
Tariq Hussain Butt (LOGO)
Tariq Hussain Butt (LOGO)

آج کل عدالتیں اس بات کا زور و شور سے پرچار کر رہی ہیں کہ ١٩٧٣ کے آئین کا ایک بنیادی ڈھانچہ ہے لہذا عدلیہ اس ڈھانچے سے ماورا کسی بھی قانون سازی کو قبول نہیں کریگی۔ سوال یہ پیدا ہو تا ہے کہ آئین کا و ہ بنیادی ڈھانچہ جس کا ذکر عدلیہ کر رہی ہے کس نے قائم کیا تھا؟ کیا وہ بنیادی ڈھانچہ عدلیہ کا تیار کردہ تھا یا و ہ ڈھانچہ پارلیمنٹ نے تیار کیا تھا۔ اگر وہ ڈھانچہ واقعی عدلیہ کا عطا کردہ تھا تو پھر اسے جوں کا توں رہنے دیا جائے لیکن اگر یہ پارلیمنٹ کا عطا کردہ ہے تو پھر عدلیہ اس پر سانپ بن کر بیٹھنے کی کوشش کیوں کر رہی ہے ؟ عدلیہ پارلیمنٹ کو آئین میں ترامیم کرنے سے کیسے روک سکتی ہے جو کہ اس کا بنیادی حق ہے؟ کوئی ادارہ پارلیمنٹ کو مجبور نہیں کر سکتا کہ اسے آئین کے اندر اس کی مرضی کے حقوق دئے جائیں نہیں تو وہ ایسے آئین کو تسلیم نہیں کریگا جس میں حقوق کا تعین اس کی مرضی سے نہ کیا گیا ہو۔ اگر پاکستان میں اس مجنو نانہ روش کی حوصلہ افزائی شروع ہو گئی تو پھر ملک میں حقو ق کی ایک ایسی جنگ شروع و جائیگی جس کا انجام انارکی اور خانہ جنگی کی صورت میں بر آمد ہو گا۔کس ادارے کے کیا حقوق و فرائض ہیں اس کا فیصلہ پاریمنٹ نے کرنا ہے۔ کیا ١٩٧٣ کے آئین میں جتنے حقوق عدلیہ کو تفویض کئے گئے تھے وہ عدلیہ سے پوچھ کر کئے گئے تھے یا پارلیمنٹ نے اپنی آزادانہ سوچ اور فکر سے عدلیہ کو عطا کئے تھے ؟ آئین میں ترامیم کرنا پارلیمنٹ کا ا ستحقاق ہے اور کوئی ادارہ اس پر قدغن نہیں لگا سکتا۔پاکستان میںایک ایسی روائت موجود ہے جس میں عدلیہ کبھی اسلام اور کبھی بنیادی حقو ق کاسہارا لے کر آئینی ترامیم کو کالعدم قرار دے دیتی ے۔ گلف اور مڈل ایسٹ میںمیں واقع اسلامی ممالک میں بھی عدلیہ ہے وہاں پر بھی اسلام کا نفا ذ ہے لیکن وہاں کی عدلیہ تو اسطرح کے افعال کا اظہار نہیں کرتی اور نہ ہی انتظامی امور میں مداخلت کا عندیہ دیتی ہے۔پاکستان اسلامی دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس کے قیام کی مذہبی جماعتوں نے مخالفت کی تھی لیکن اسلامی نظام کے قیام اور آئین کی سربلندی کی سب سے زیادہ دھائی بھی وہی دیتی ہے جو اس کے منافقانہ طرزِ عمل کی غماضی کرتا ہے۔ ذاتی مقاصد کیلئے اسلام کا نام جپنا اور اس کا علم بلند کرنا پاکستان میں معمول کا حصہ ہے اور اتفاق سے عدلیہ بھی اسی ڈگر پر نکل کھڑی ہو ئی ہے ۔

Pakistani Law
Pakistani Law

آئیے عدلیہ کے اس دعوے کو کہ آئین کے موجودہ بنیا دی ڈھانچہ کی حفاظت کرنا اس کی آئینی ذمہ داری ہے حقا ئق کی کسوٹی پر پر کھنے کی کوشش کریں اور تاریخی حقائق سے اس دعوے کی صداقت کو جانچنے کی کوشش کریں ۔شائد تاریخی حقائق بہتر انداز میں ہماری راہنمائی فرما سکیں۔ اگست ١٩٧٣ کو پاکستان کا پہلا آئین مدون ہوا تو قوم نے سکون کا سانس لیا کہ اب امورِ سلطنت کسی اصول اور ضا بطے کے تحت چلائے جائیں گئے اور فوجی جنتا کے ذریعے شب خونوں کا دور ایک قصہِ پارینہ بن جائیگا ۔فوجی شب خو نوں کو روکنے کیلئے آئین میں دفعہ چھ کا خصوصی اند راج بھی کیا گیا تا کہ فوجی جنتا دفعہ چھ کی موجودگی سے خوف زدہ ہو کر شب خون سے توبہ کر لے اور جمہو ری نظام اپنی منزل کی جانب رواں دواں رہے۔ ١٩٧٣ کے آئین کی تکمیل کے بعد ذولفقار علی بھٹو نے فخریہ اعلان کیا تھا کہ ہم نے پاکستان میں مارشل لاء کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے ۔ اب پاکستان کے مقدر کے فیصلے عوام کے ووٹ کی قوت سے ہوا کریں گئے۔ لیکن اس کا کیا کیا جائے کہ آئین میں دفعہ چھ کی موجودگی کے باوجود فوجی جنتا شب خونوں والی اپنی عادت کو بدلنے کیلئے تیار نہ ہوئی اور جنرل ضیا الحق نے ٥ جولائی ١٩٧٧ کو ١٩٧٣ کے آئین کے خالق ذولفقار علی بھٹو کی آئینی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا اور اس کے خالق کو جو کہ برملا یہ دعوی کرتا تھا کہ مارشل لا کو دفن کر دیا گیا ہے پھا نسی پر چڑھا کر ببانگِ دہل اعلان کر دیا کہ آئین فوجی جنتا کے بوٹوں کے نیچے ہے اوروہ جب چاہے اسے اپنے بوٹوں تلے روندھ ڈالے۔ستم ظریفی کی انتہا یہ ہے کہ عدلیہ نے فوجی شب خونوں کو نظریہ ضرورت کے تحت جائز قرار دے کر آئین میں دفعہ چھ کے اطلاق سے آنکھیں بند کر لیں ۔اصولاّ تو جنرل ضیاالحق پر آئین سے غداری کا مقدمہ قائم کر کے اسے سزا دی جانی چائیے تھی لیکن اس کا کیا کیجئے گا کہ عدلیہ جنرل ضیا الحق کے سامنے آئین و قانون کی سربلندی سے محبت کا کوئی ہلکا سا بھی اشارہ دینے میں ناکام رہی اور یوں جنرل ضیا الحق گیارہ سالوں تک بلا شرکتِ غیرے پاکستان کے مقدر سے کھیلتا رہا اور جمہورت نوازوں کی وہ درگت بنا تا رہا کہ قانون و انصاف کے متوالے جس سے پناہ مانگتے ہیں ۔آج کے جمہوریت کے بہت سے چمپین اسی جنرل ضیا ا لحق کی گود میں بیٹھ کر اقتدار کے مزے لوٹا کرتے تھے لیکن آجکل پی پی پی کی حکومت میں عدلیہ کو ہوا دے رہے ہیں کہ قانون و انصاف کی سر بلند ی کیلئے وہ ڈٹ جائے اور پی پی پی کی حکومت کو فارغ کر کے ایک ایسا سیٹ اپ بنائے جس میں ان کی شمولیت کی بھی کوئی راہ نکل آئے۔آجکل انھیں آئین و قانون کی محبت کا جھوٹا بخار چڑھا ہوا ہے اور آئین و قانون سے وفاداری کا جھوٹا ڈ رامہ بڑی خوبصورتی سے رچا رہے ہیں حالانکہ انھیں آئین و قانون سے جو محبت ہے وہ جمہورت پسندوں پر روزِ روشن کی طرح عیاں ہے۔لوگ اخلاقی تقاضوں کے تحت ان موقعہ پرست افراد کے اصلی چہرے نہیں دکھاتے وگرنہ یہ لوگ تو دفعہ چھ کے تحت بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں۔

Constitutional Structure
Constitutional Structure

جنرل ضیاالحق ١٩٧٣ کے آئین کو معطل کر کے پی سی او کے ذریے حکومت چلا تا رہا۔ اس نے آئین میں آٹھویں ترمیم کے تحت سارے اختیارات اپنی ذات میں مرتکز کر لئے ۔ آئین میں ایک خصوصی شق ٥٨ ٹو بی کا اضافہ بھی کر لیا تاکہ جمہوری حکومتوں کو فوجی اشیر واد سے جب چاہیں فارغ کر دیا جائے۔اسی اور نوے کی دہائیاں ٥٨ ٹو بی کی شمشیر زنی کی دہائیاں تھیں جس میں چارحکومتوں کی چھٹی کروائی گئی ۔ جنرل ضیاالحق صدارت کے منصب پر فائز تھا اور جنرل کی وردی بھی پہنے ہو ئے تھا۔ اس کے بارے میں ایک جملہ بڑا مشہور ہو ا کرتا تھا کہ اس نے اچکن کے نیچے وردی پہن رکھی ہے۔ جہاں وردی کی ضرورت ہوتی تھی وہ ودردی زیبِ تن کر لیتا ہے اور جہاں اچکن کی ضرورت ہو تی تھی وہ صدارتی احکامات سے کام چلا لیتاتھا ۔ایک طرف وہ وزیرِ اعظم اور وزیرِ دفاع کے ما تحت تھا تو دوسری جانب آٹھویں آئینی ترمیم کی بدولت وزیرِ اعظم کو فارغ کر سکتا تھا۔اس نے مئی ١٩٨٨ میں اسلامی نظام نافذ نہ کرنے کی پاداش میں محمد خان جو نیجو کی حکومت کو فارغ کیا اور نوے دنوں میں انتخابات منعقد کروانے کا کوئی عندیہ بھی نہ دیا۔اس نے ١٩٨٥ میں غیر جماعتی نتخابات کا انعقاد کیا تھا اور غیر جماعتی اسمبلی کی تحلیل کے بعد ایک دفعہ پھر غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کا انعقاد چاہتا تھا تا کہ ان غیر جماعتی انتخابات کی وجہ سے وہ پی پی پی کا راستہ روک سکے۔اسکے سارے حواری جو آج کل آئین و قانون کے مامے بنے ہو ئے ہیں جنرل ضیاالحق کے مشیروں میں شامل تھے۔ کچھ تو منہ بولے بیٹے بھی تھے اور یہ سارے جمہوریت دشمن مل کر جمہوریت پسندوں کو خوب اذیتیں پہنچاتے تھے ۔ جنرل ضیاالحق کی آئینی ترمیم نے ١٩٧٣ کے آئین کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا تھا اور اسے صدارتی آئین میں بدل ڈالا تھا ۔ وزیرِ اعظم کی حیثیت برائے نام تھی جس کا واحد مقصد جنرل ضیاالحق کی پالیسیوں کا دفاع کرنا تھا۔ جنرل ضیاالحق سیاہ و سفید کا مالک تھا اور اسکے بے پناہ اختیارات میں کسی کو بھی دم مارنے کی مجال نہیں تھی۔وہ عدلیہ کے معزز ججوں کو پی سی او کے تحت فارغ کرتا رہتا تھا اور جسے چاہتا تھا حلف اٹھانے سے روک دیتا تھا ۔عدلیہ کے پاس اسطرح کے کوئی اختیارات نہیں تھے جسطرح کے ا ختیا را ت موجودہ حکومت نے انھیں عطا کر رکھے ہیں۔ ذولفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد اس نے اپنے سب ے زیادہ منظورِ نظر چیف جسٹس انوارالحق کو فارغ کر دیا تھا کیونکہ اب اسکا کوئی مصرف باقی نہیں رہا تھا۔اس نے انوا را لحق سے جو کچھ کروانا تھا وہ کروا لیا تھا لہذا اب وہ بوجھ تھا اور بوجھ کوئی بھی اٹھا نا پسند نہیں کرتا ۔آٹھویں ترمیم سے آئین کا بنیادی ڈھانچہ متاثر ہو گیا تھا۔پارلیمانی نظام اپنی پٹری سے اتار دیا گیا تھا اور جمہوریت کی جدو جہد کرنے والوں کو زندانوں کی بے رحم صعوبتوں کے حوا لے کر دیا گیا تھا۔ پریس کی آزادی اور عدلیہ کی آزادیوں پر قد غنیں لگا دی گئی تھی۔صحافیوں اور فن کاروں کو کوڑے مارے گئے تھے جو اس بات کا بر ملا اعتراف تھا کہ آمریت اپنی سفاکیت میں ساری حدود کو پھلا نگ گئی تھی ۔

جنرل ضیاالحق کے عبرک ناک موت کے بعد اسلم بیگ نے کچھ عرصہ وہی دھو نس دھاندلی کا وطیرہ اپنائے رکھا اورعدلیہ کے باہمی گٹھ جوڑ سے جمہوری حکومتوں کی چھٹی کرواتا رہا ۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی دونوں حکومتیں اسی گٹھ جوڑ کا شکار ہوئیں اور انھیں وقت سے پہلے برخا ست کر دیا گیا۔ ١٩٩٣ میں میاں محمد نواز شریف کو بھی اسی اذیت سے گزرنا پڑا اور اس کی حکومت بھی اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں کا شکار ہو ئی۔١٩٩٧ کے انتخا ت میں میاں محمد نواز شریف نے دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کی تو پارلیمنٹ نے آٹھویں ترمیم کا خاتمہ کر کے آئین میں چودھویں ترمیم کی منظوری دی جو کہ فوجی جنتا اور اسٹیبلشمنٹ کو بالکل پسند نہ آئی جس کی پاداش میں ١٢ اکتوبر ٩٩٩ا کو جنرل پرویز مشرف نے ملک پر شب خون مار کر اقتدار پر قبضہ کر لیا اور میاں محمد نواز شریف کو ایک معاہدے کے تحت سعودی عرب جلا وطن ہو نا پڑا۔ جنرل پرویز مشرف نے ایک بار پھر جنرل ضیاالحق والا ڈرامہ رچایا اور سترھویں ترمیم کے ذریعے آئین کو ایک دفعہ پھر صدارتی بنا دیا۔عدلیہ آجکل جس آئین کا ذکر رہی ہے کیا وہ آئین مارشل لائی دور میں اپنے بنیادی ڈھا نچے کے ساتھ موجود تھا ؟ کیا صدارتی نظام کا رنگ اس پر بڑا غالب نہیں تھا ؟اگر اس کا جواب اثبات میں ہے تو پھر سوال یہ پیدا ہو تا ہے کہ پھر ہماری فعال عدلیہ کو اس وقت آئین کا وہ ڈھانچہ کیوں یاد نہ آیا اور اس نے مارشل لاء اٰ یڈ منسٹریٹروں کو عدالتوں میں حاضر کر کے ان کی آئین میں لائی گئی ترامیم کو کالعدم کیوں قرار نہ دیا ؟جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے عدلیہ نے جنرل پرویز مشرف کو آئین میں تبدیلی کا اختیار بھی دیا تھا اور اسکے شب خون کو جائز بھی قرار دیا تھا۔سوال یہ ہے کہ پھر پی پی پی کے ساتھ عدلیہ کی کھلی پرخاش کی وجہ کیا ہے؟ کیا آئینی ڈھانچے کی دھائی حقیقت ہے یا اس شور کے پسِ پردہ ذاتی مقاصد کارفرما ہیں؟
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

۔۔،،،،۔۔ آئینی ڈھانچہ ۔۔،،،،۔۔
طارق حسین بٹ( چیر مین پیپلز ادبی فورم یو اے ای)

Share this:
Tags:
Constitutional court Establishment General Muhammad Structure supreme court tariq hussain butt Zia-ul-Haq اسٹیبلشمنٹ طارق حسین بٹ عدالتیں
Quranic verses deleted ahmedi's graves
Previous Post احمدیوں کی قبروں سے قرآنی آیات مٹا دی گئیں
Next Post اپنی مسجد یا عید گاہ کی حفاظت پر مامور گارڈز کو بھی یاد رکھنا
Pakistani Police Guard

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close