
پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کو مسلسل تیسری بار آئی سی سی ایوارڈ کا حقدار ٹہرایا گیا ہے۔ علیم ڈار کا کہنا ہے آئی سی سی ایوارڈ قوم کی دعاوں کا نتیجہ ہے۔
لگاتار تیسری مرتبہ ائی سی سی کے بہترین ایمپائر کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ پاکستانی عوام کی دعائوں کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ وہ اپنی اس پرفارمنس کو برقرار رکھیں۔
