گجرات (جی پی آئی) آرائیں موومنٹ سٹی گجرات کا ماہانہ اجلاس مقامی ریسٹورنٹ میں سٹی صدر مہر افتخار احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس کے میزبان آرائیں موومنٹ سٹی گجرات کے سرپرست مہر عثمان شاری تھے ، اجلاس میں آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے سرپرست مہر محمد افضل ، صدر مہر محمد حبیب بسوی ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مہر یوسف یعفور ، سیکرٹری اطلاعات عامر چوہدری ، انجمن آرائیاں پنجاب کے نائب صدر مہر سعید انور سونی ، سابق جنرل سیکرٹری پروفیسر محمد ندیم ، چوہدری عامر ندیم طفیل ، چوہدری عامر علی یونان اور مہر عثمان اسلم نے خصوصی شرکت کی ، اجلاس کی باقاعدہ کاروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ، جس کا شرف مہر یوسف یعفور نے حاصل کیا ، جبکہ مہر محمد الیا س نے نعت شریف پڑھی ، تلاوت و نعت کے بعد جنرل سیکرٹری مہر مشتاق احمد سابقہ اجلاس کی کاروائی پڑھ کر سنائی اور اس کی توثیق کروائی ، اجلاس میں مستحقین میں سلائی مشین، ویل چیئرز اور بیساکھیاں خریدنے اور تقسیم کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا ۔
اجلاس میں آرائیں موومنٹ کے بانی و قائد چوہدری محمد طفیل مرحوم کی یاد میں منعقد ہونے والے تعزیتی ریفرنس کے متعلق اظہار خیال بھی کیا گیا ، اجلاس کے آخر میں چوہدری محمد طفیل مرحوم ، چوہدری محمد اعجاز مرحوم ، مہر محمد افضل کے بھائی اور چوہدری خاور جاوید ایڈووکیٹ کی ساس کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ، اجلاس کے شرکاء سے مہر محمد افضل ، مہر سعید انور سونی ، مہر محمد حبیب بسوی ، پروفیسر محمد ندیم ، چوہدری عامر ندیم طفیل ، چوہدری سعید الرحمن ، عامر چوہدری ، مہر افتخار احمد ، مہر مشتاق احمد ، مہر یوسف یعفور ، مہر عثمان شاری ، مہر بلال اجمل شیرانی اور مہر فاروق خالد نے بھی خطاب کیا ، آخر میں میزبان مہر عثمان شاری کی طرف سے پر تکلف عشائیہ دیا گیا اور تمام احباب کا شکریہ ادا کیا ، اجلاس میں مہر تنویر احمد ، چوہدری سعید الرحمن ، مہر بلال اجمل شیرانی ، مہر محمد الیاس ، مہر مسعود صادق ، مہر اللہ دتا ، مہر احسان الٰہی ، حاجی مہر ممتاز احمد ، مہر نوید اختر ، مہر عارف محمود رانا ، مہر ندیم عباس ، مہر مالک دانشمند ، مہر راحیل رئوف ، مہرخالد پرویز ، مہر اعجاز توقیر ، مہر عبدالحمید عرف صاحب اور مہر عبدالنوید نے شرکت کی۔
