
اسلام آباد۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے ۔ مختصر سرکاری اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف نے ایوان صدر ، اسلام آباد میں صدر مملکت سے ملاقات کی ، اس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر گفت گو کی گئی، ملاقات میں سکیورٹی کی موجودہ صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔
