بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) آزاد جموں وکشمیر تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام بین الاضلاعی ٹورنامنٹ برائے سال 2012-13گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گئے تقریب کے مہمان خصوصی وزیر ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ چوہدری پرویز اشرف تھے ٹورنامنٹ میں آزادکشمیر بھر کے اضلاع سے 14ہائی سکولز کی ٹیموں نے شرکت کی گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول بھمبر کی ٹیموں نے مجموعی طور پر پہلی اور گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول نمبر 1میرپور نے دوسری پوزیشن حاصل کی اس طرح گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول بھمبر 2012-13کیلئے جنرل شیلڈ کا حق دار ٹھہرا ہے جبکہ گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول بھمبر کے طالبعلم رفاقت علی کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا وزیر حکومت چوہدری پرویز اشرف نے کھلاڑیوں کیلئے 50ہزار روپے نقد کا اعلان کیا ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
