
آسام (جیوڈیسک) بھارتی ریاست آسام میں گرنیڈ حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔ریاستی دارالحکومت گوہاٹی میں دو افراد نے سیکیورٹی اہلکاروں کے دستے پر گرنیڈ پھینک دیا۔گرنیڈ پھٹنے سے ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیاجبکہ دس شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
