
ذرائع کے مطابق افغان فوجی حکمت اللہ نے گذشتہ سال اگست میں ارزغان میں فائرنگ کرکے تین آسٹریلوی فوجیوں کو قتل اور دو کو زخمی کر دیا تھا جس کے بعد آسٹریلوی محکمہ دفاع کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی نے فروری میں حکمت اللہ کو گرفتار کیا تھا تاہم سکیورٹی خدشات کے باعث اس گرفتاری کو خفیہ رکھا۔
