
آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں کرسٹل ایوارڈ دیا گیا۔
شرمین کو سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ تقریب میں ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے ہیڈلی شواب نے کرسٹل ایوارڈ پیش کیا۔
انسانی حقوق اور خواتین کے مسائل کیلئے آواز اٹھانے والی ڈاکیومینٹری میں خواتین کی آواز کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے پر کرسٹل ایوارڈ دیا گیا ہے۔
