
آندھرا پردیش: (جیو ڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں رشوت لینے کے الزام میں جج کو گرفتار کر لیا گیا۔ جسٹس پتابھی راما را پر بی جے پی کے وزیر کی ضمانت کے لئے چھ کروڑ روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔ آندھرا پردیش ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے انہیں الزامات سامنے آنے پر معطل کر دیا تھا۔ جسٹس را کا بیٹا پہلے ہی اس مقدمے میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔
