
پاکستان کے خلاف ابوظبی میں جاری پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو آج اننگز کی شکست سیبچنے کیلئے دوسو سڑسٹھ رنز درکار ہیں۔
تیسرے دن پاکستان نے پانچ سوگیارہ رنز چھ کھلاڑی آئوٹ پر اننگز ڈیکلیئرکردی اور تین سوچودہ رنز کی برتری حاصل کرلی۔ سری لنکا نے چوتھے روز سینتالیس رنز ایک کھلاڑی آئوٹ سے نامکمل پہلی اننگز کا آغاز کیا
