
ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے حال ہی میں کہا ہے کہ شادی کے لیے ضروری ہے کہ کوئی اس کے بارے میں ان سے پوچھے تو۔ ابھی تک کسی نے انہیں یہ آفر نہیں دیا ہے۔ جب کوئی دے گا تو وہ سب کو بتائیں گی۔ سلمان خان اور پھر رنبیر کپور کے ساتھ قریبی دوستی کی خبروں کے بعد سے کترینہ کیف کے فین کے پاس کوئی تازہ خبر نہیں ہے کہ ان کی زندگی میں کیا ہو رہا ہے۔
