
کراچی (جیوڈیسک) بلاول ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتیں کبھی بھی وفاق اور جمہوری حکومت کا ساتھ نہیں چھوڑیں گی۔ایک بیان میں ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتیں کل کی طرح مستقبل میں بھی متحد رہیں گی۔ انکا کہنا تھا کہ روشنیوں کے شہر میں لاشوں کی سیاست کرنے والے غیر ملکی ایجنٹ ہیں۔
