
اتحادی فوج نے افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کے مقامی کمانڈر کو گرفتار کرنے کا دعوی کیاہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر کو نیٹو اور افغان فوج نے مشترکہ آپریشن کے دوران صوبہ خوست کے ضلع صباری سے گرفتار کیا۔
نیٹو حکام کے مطابق مقامی کمانڈر دہشت گرد کارروائی کے علاوہ نیٹ ورک کو بارودی سرنگیں، اسلحہ اور دیگر سامان فراہم کرتا تھا۔
