Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 4, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اتر پردیش کی تقسیم یا مایا کا ٹرمپ کارڈ؟

November 22, 2011November 22, 2011 0 1 min read
uttar pradesh
uttar pradesh
uttar pradesh

عام طور پر سیاست کی بساط پر وہی لوگ کامیاب کہلاتے ہیں جن میںمختلف خوبیوں کے ساتھ ساتھ وقت کی نزاکت کو سمجھنے، حالات کے تحت منصوبہ بندی کرنے اور فیصلہ لینے کی صلاحیت موجود ہو۔ہندوستان کو 1947میں آزادی ملی اور اسی وقت سے ہندی کو سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا گرچہ اس وقت ملک میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی زبان اردو تھی لیکن اردو کو پس پشت ڈالتے ہوئے ہندی زبان کو فروغ ملا پھر نہ صرف ہندی اردو کے درمیان دوریاں بڑھائی گئیں بلکہ زبانوں کی بنیاد پر سیاسی کرسیاں تقسیم ہوئیں۔جس وقت انگریزوں نے ہندوستان پر اپنا ناجائز قبضہ کیا اس وقت بھی انھوں نے  کی پالیسی اپنائی تھی اوریہ بات آزادی سے پہلے کی تھی لیکن ہائے افسوس کہ آزادی کے بعد بھی ملک میں یہ پالیسی مختلف وقتوں میں استعمال کی جاتی رہی کیونکہ تقسیم کے بعد چھوٹی مچھلی نگلنا بہ نسبت بڑی مچھلی کے زیادہ آسان ہوجاتا ہے۔

اّتر پردیش کی وزیر اعلیٰ مایا وتی نے یوپی کو چار چھوٹی ریاستوں میں تقسیم کرنے کی بات اس وقت کہی ہے جبکہ ایک دن پہلے راہل گاندھی نے بڑی محنت اور بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوپی میں آئندہ ہونے والے الیکشن مہم کا آغاز پھولپورکانسٹی ٹیونسی سے کر دیا ہے۔یہ وہی مقام ہے جہاں ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کامیاب ہوئے تھے۔پنڈت جی نہ صرف پہلے وزیر اعظم تھے بلکہ آئندہ ہونے والے کانگریس پارٹی کے وزیر اعظم کے نانا بھی ہوا کرتے تھے۔مجمع کو خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے یوپی کے لوگوں میں جوش و ولولہ پیدا کرنے کی کوشش کی وہیں وہ خود بھی جوش میں آکر یوپی کے لوگوں کو یہ نصیحت کر بیٹھے کہ وہ دیگر ریاستوں میں بھکاریوں کی سی زندگی گزارنا چھوڑ دیں۔لیکن اس خطاب کے مثبت نتائج نکلنے کی بجائے منفی تاثرات سامنے آئے اور میڈیا جو کسی کو اوپر اور نیچے چندہی سکنڈ میں کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اس نے راہل اور ان کی کوششوں کو نظرانداز کرتے ہوئے مایاوتی کے بیان کو اہمیت دی کہ” یوپی کو چار چھوٹی ریاستوں میں ہرت پردیش،اودھ پردیش،بندیل کھنڈ اور پوروانچل کی تجویز 21نومبر سے شروع ہونے والے اسمبلی سرمائی اجلاس میں پاس کراکر مرکزی حکومت کو بھیج دی جائے گی”۔ اور اس بیان کو اہمیت بھی کیوں نہ دی جائے کیوں کہ ہو سکتا ہے کہ راہل کا خطاب ایک مخصوص طبقے تک محدود ہو لیکن مایا وتی کا بیان نہ صرف یوپی کیعوام بلکہ ملک کی سیاست کے لیے بھی بڑی اہمیت رکھتا ہے۔
مایا وتی کے بیان کے پیچھے حقیقت کیا ہے؟ یہ دیکھنے اور غور کرنے کی بات ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ یوپی کیونکہ ملک کی سب سے بڑی ریاست ہے اس لیے یہاں فلاح و بہبود کے کام کرنا مشکل ہے۔نظم و ضبط قائم رکھنا اور لوگوں کو ان کے حقوق دلانا ، ریاست کی ترقی اور خوشحالی اور ایڈمنسٹریشن پر کنٹرول رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ بڑی ریاست ہونے کی وجہ سے بدنظمی دیکھنے میں آتی ہے۔اگر ریاست چھوٹی ہو تو یہ دشواریاں جلد دور ہو جائیں گی اور یہ قدم انھوں نے یکساں ترقی کے لیے چھوٹی اکائیوں کے تعلق سے بابا صاحب امبیڈ کر کے فلسفے سے متاثر ہوکر کیا ہے۔بی جے پی اور سماج وادی پارٹی ان کے اس دعوے کو تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں ہے ۔دونوں کے مطابق یہ الیکشن سے قبل مایاوتی کی چال ہے۔ملائم سنگھ کے مطابق یہ سیاسی سازش اور انتخابی چال ہے جبکہ بی جے پی مغربی اتر پردیش کو الگ ریاست بنائے جانے کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہے۔کانگریس نے اس معاملے میں محتاط رویہ اختیار کیا ہے۔ایک جانب جہاں اتر پردیش کی صدر نے اسے گھبراہٹ میں اٹھایا گیا قدم قرار دیا وہیں مرکزی وزیر سلمان خورشید نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ سے چھوٹی ریاستوں کے حق میں رہی ہے۔بقول مایا وتی 2011مردم شماری کے مطابق یوپی کی کل آبادی 19کروڑ 95لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔مایا وتی کا کہنا ہے کہ آئین کی دفعہ تین کے مطابق نئی ریاستوں کی تشکیل اور ان کے علاقوں میں تبدیلی کا حق مرکزی حکومت کا ہے اس لیے کابینہ نے تجویز منظور کردی ہے اور اب اسے قانون ساز کونسل سے منظور کروانے کے بعد مرکزی حکومت کے پاس بھیج دی جائے گا۔
مایاوتی کے چھوٹی ریاست کے بیان سے قبل راہل گاندھی نے پھولپور سے اپنی انتخابی مہم کا با ضابطہ آغاز کرتے ہوئے اتر پردیش کی مایا وتی حکومت کو جم کر نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ اتر پردیش کو فلاحی اسکیموں کے لیے مرکز سے جو پیسہ ملتا ہے وہ بدعنوانی کی نظر ہو جاتا ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ گزشتہ چھ سالوں سے ریاست کا دورہ کر رہے ہیں لیکن انھیں مختلف علاقوں میں غریبی،مظلومی اور بے بسی کے علاوہ کچھ نظر نہیں آیا۔مزید کہا کہ ریاست میں کسانوں سے زمین زبردستی چھینی جا رہی ہے اور احتجاج کرنے پر لوگوں کو گولیوںکا نشانہ بنیا یا جا رہا ہے۔مرکزی حکومت سے 60کروڑ روپے کا پیکیج بھجوایا گیا لیکن وہ بد عنوانی کی نظر ہو گیا۔اس کے برخلاف مایاوتی کہتی ہیں کہ یہ وہی ریاست ہے جس نے ملک کو سب سے زیادہ وزیر اعظم دیے لیکن اس کے باوجود اس کی خاطر خواہ ترقی نہیں ہوئی۔انھوں نے کہا کہ ریاست کے سب سے پس ماندہ علاقے بندیل کھنڈ کی ترقی کے لیے ان کی حکومت نے 80ہزار کروڑ کے پیکیج کا مرکز سے مطالبہ کیا تھا لیکن مرکز نے اب تک کوئی مثبت اشارہ نہیں دیا ۔
حقیقت یہ ہے کہ ایک جانب راہل گاندھی ملک کی اعلیٰ ترین سیٹ حاصل کرنے کی مہم میں ہیں تو وہیں دوسری طرف ملک کو سب سے زیادہ وزیر اعظم دینے والی ریاست میں بہوجن سماج پارٹی،سماج وادی پارٹی، بھارتی جنتا پارٹی بھی کسی سے کم نہیں ۔یہی وجہ ہے کہ ایک جانب بی جے پی اور اس کی مادری تنظیم آرایس ایس نے بابا رام دیو، اننا ہزارے اور سری سری روی شنکر کوملک سے کرپشن اور بد عنوانی کے خاتمہ کا مدا اٹھا کر الیکٹرانک میڈیا میں چھا جانے کی مہم تیز کی تو وہیں دوسری جانب کانگریس کے دگ وجے سنگھ اپنے پرانے ساتھیوں کے کارنامے بیان کرتے پھر رہے ہیں اور اُن واقعات کا بھی تذکرہ و قیاس کر رہے ہیں جن کے بارے میں ان کو گمان ہے کہ یہ دہشت گردی کے کام اور ملک میں بد امنی اُن ہی لوگوں نے پھیلائی ہے جن کی فکر سے کبھی وہ خود بھی وابستہ رہے ہیں۔
مایا کا ٹرمپ کارڈ: ایسے موقع پر جب کہ ایک جانب یادو ووٹ تقسیم ہوا چاہتا ہے اور ایس پی کا سب سے بڑا ووٹ بنک مسلمان بھی اب ملائم سنگھ یادو کے وعدوں پر توجہ نہیں دے رہے کیونکہ ملائم سنگھ نے کلیان سنگھ جو بابری مسجد شہید کرنے میں پیش پیش رہے ان کوایس پی میں شامل کر کے اور پھر نکال کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھی موقع کی تلاش اور کرسی کی دوڑ میں سب کچھ کرنے کو تیار ہیں۔کل کے ملائم جو بی جے پی اور اس کے لیڈروں پر آوازیںکستے تھے آج وہ ان کے قدم چومنے کے لیے تیار ہیں، یہ الگ پریشانی کی بات ہے کہ بی جے پی سے زیادہ قربت پیدا کرنے کے نتیجہ میں ان کو اپنا وجود خود ہی خطرے میں نظر آتا ہے۔ بس یہی وجہ ہے کہ وہ بی جے پی سے دوری بنائے رکھنے میں ہی اپنی آفیت سمجھتے ہیں۔پھر دوسری جانب ان کی بہت ہی قریبی دوست رہے ٹھاکر امر سنگھ بھی ان کی کاٹ میں مصروف ہیں اور اس کے لیے وہ اپنی سیاسی پارٹی راشٹریہ لوک منچ کا اسٹیج سجانے کی تیار کری چکے ہیں۔لہذا ملائم کی ایس پی مایا وتی کے لیے ایک بار پھر ملائم ثابت ہوسکتی ہے۔
یوپی میںآئندہ سال اسمبلی انتخابات کا بگل تو بجایا ہی جا چکا ہے لیکن تمام ہی پارٹیاں بری طرح سے بوکھلائی نظر آرہی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ایک بار پھر بی جے پی نے اپنے پرانے مدے “رام مندر”کی تعمیر کی بات کہنی شروع کردی ہے۔ لیکن فی الوقت مایا وتی کے یوپی تقسیم کے پلان نے سب کے نیندیں حرام کر دی ہیں۔جہاں ایک طرف یہ حقیقت ہے کہ چھوٹی ریاست بڑی ریاست کے بالمقابل زیادہ بہتر نظم و نسق قائم رکھ سکتی ہے وہیں یہ بھی حقیقت ہے کہ چھوٹی ریاست کے نتیجہ میں یوپی کے بہت سے پرانے مدے بھی تقسیم ہو جائیں گے۔اور ان تمام مدوں میں سب سے بڑا مدا شہید بابری مسجد کا مدا ہوگا جس کی بنیاد پر ابھی تک ملک میں اور خصوصاً یوپی میں بی جے پی اپنی ایک الگ شناخت بناتی آئی ہے۔پھر وہ لوگ بھی جو ایک طویل عرصہ سے چھوٹی ریاست کے حق میں اپنی آوازیں اٹھا رہے تھے اور چاہتے تھے کہ یوپی تقسیم ہو کر ہرت پردیش اور دیگر ناموں سے ان کے قبضۂ اختیار میں آجائے ان کے خوابوں پر بھی پانی پھر سکتا ہے۔لیکن سیاست اتنی آسان بھی نہیں کیونکہ یہ وہ موقع ہے جب کہ سی بی آئی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ان کے پاس ایسے ثبوت موجود ہیں کہ اتر پردیش کی وزیراعلیٰ مایاوتی اور ان کے رشتہ داروں کے پاس غیر قانونی دولت ہے۔ مایاوتی کے خلاف کرپشن کیس کے سلسلے میں ایک حلف نامہ داخل کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے پاس گواہوں کے بیانات ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ مایاوتی نے عوام سے زبردستی تحائف حاصل کئے ہیں۔ سی بی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ معاملہ بڑاسنگین ہے لہٰذا وزیراعلیٰ اور ان کے رشتہ داروں کو گرفتار کیا جائے۔ سی بی آئی نے مزید کہا کہ ایسے شواہد موجود ہیں کہ ان کے پاس اپنے جائز وسائل سے زائد اثاثہ جات ہیں۔ سی بی آئی کے حلف نامے میں ہزار ہزار روپوں کے ہار بھی ظاہر کئے جس کی مالیت 21 لاکھ روپے ہے جو مایاوتی کی بہوجن سماج پارٹی کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر 15 مارچ کو لکھنومیں پیش کیا گیا۔ اس کے باوجود مایاوتی کہتی ہیں کہ سی بی آئی کا حلف نامہ کانگریس کی مرکزی حکومت نے ان سے سیاسی معاملات طے کرنے کیلئے پیش کیا ہے لہٰذا عدالت ان کےخلاف کرپشن کیس ختم کر دے۔

وہیں یوپی اے سرکار کو بھی اس تذبذب میں ڈال دیا ہے کہ آیا وہ چھوٹی ریاست کے حق میں بیان دے یا اس کے خلاف۔یہی وجہ ہے کہ ایک طرف کانگریس کی ریاستی صدر کچھ کہتی ہیں تو وہیں مرکزی وزیر سلمان خورشید کچھ اورمایاوتی نے اپنا ٹرمپ کارڈ کھول دیا ہے اور یہ وہ مدا ہے کہ جس پر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا بھی دلچسپی لیے بغیر نہ رہ سکے گا۔فائدہ یہ ہوگا کہ مایا وتی کو موقع مل جائے ان لوگوں کو سامنے لانے کا جو اس کے مخالف ہیں اور یہ کہنے کا بھی کہ یہی وہ لوگ ہیں جو ریاست میں امن و امان اور ترقی و خوشحالی دیکھنا نہیں چاہتے۔فائدہ یہ بھی ہوگا کہ مایا وتی کا کرپشن دب جائے گا،کانگریس کے نوجوان لیڈر راہل گاندھی کی آواز میڈیا میں پست کی جا سکے گی اور ان لوگوں کی آوازیں بھی پست کی جا سکیں گی جو ریاست میں سیاست صرف مذہبی رنگ چڑھا کر ہی کیا کرتے ہیں ان کی کمندیں بھی ڈھیلی ہو چلیں گی۔تحریر : محمد آصف اقبال، نئی دہلی

Share this:
Tags:
corruption India kangars supreme court uttar pradesh سیاست ہندوستان
karachi
Previous Post کراچی پولیس کی کارروائی، مبینہ طالبان دہشت گرد گرفتار
Next Post مردان میں دھماکا، ایک پولیس اہلکار جاں بحق ایک زخمی
mardan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close