
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ممبئی حملہ کیس کے ملزم اجمل قصاب کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، وہ دہشتگرد ہے اسے سزائے موت دی جانی چاہئے۔ مالدیپ کے شہر ادو سٹی میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری آرہی ہے، تعلقات میں گذشتہ سالوں کی نسبت بہت بہتری آئی ہے اور تمام امور پر پیش رفت ہو رہی ہے۔
