
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی آئی سی ادویات کے استعمال سے ہلاکتوں کی تعداد سو کے قریب ہو گئی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ادویات کے سیمپلز کو ٹیسٹ کرانے کے لیے برطانیہ اور فرانس کی لیبارٹریز میں بھیج دیا گیا۔
