
وزارت ریگولیشن اینڈ سروسز کی ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کی منظوری کے بعد چودہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔پاکستان فارماسوٹیکل ایسوسی ایشن کے مطابق کمیٹی کے اجلاس میں چودہ دواں کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی گئی تھی جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ ان ادویات کی قیمتوں میں پچیس سے پچاس فیصد اضافہ کیا گیاہے۔
