
ارجنٹائن (جیوڈیسک) ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کی گلیوں میں سالانہ ٹینگو فیسٹیول شروع ہو گیا ہے۔ سینکڑوں جوڑوں نے پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔ ٹینگو ڈانس دنیا بھر میں ارجنٹائن کی ثقافت کا نمائندہ بن گیا ہے۔ ہر سال اس ڈانس فیسٹیول میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے ہزاروں جوڑے بیونس آئرس پہنچتے ہیں اور رقص کے اس مقابلے میں بھرپور شرکت کرتے ہیں۔
بیونس آئرس کی گلیوں میں جگہ جگہ موسیقار منڈھلیاں سجائے بیٹھے ہیں۔ فائنل مقابلوں کیلئے شروع ہونے والے پریکٹس سیشن میں بھی ہر عمر کے جوڑوں نے بھرپور شرکت کی۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ موسیقی اور رقص کی اس محفل کو اظہار محبت کا بہترین انداز بھی تصور کیا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے اقوام متحدہ نے اس فیسٹیول کو عالمی ثقافتی ورثے کا درجہ دے رکھا ہے۔
