
ارجنٹائن میں دوٹرینوں کے تصادم میں پچاس افراد ہلاک اور چھ سو سے زائد زخمی ہوگئے ۔ دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹر ین کا حادثہ بریک میں فنی خرابی کے باعث ہوا۔ تیس سالہ تاریخ کے اس بدترین حادثے میں سب سے زیادہ نقصان انجن کے ساتھ والی دو بوگیوں کو ہوا جس میں مسافروں کی بڑی تعداد سوار تھی۔
