
پاکستان میں افغان سفیر محمدعمر داد زئی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاک افغان تعلقات ، تجارت اور قیام امن سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان کے مسائل حل ہو سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ وہ پاک افغان دوستی کے قیام اوردونوں ممالک کے درمیان اوپن بارڈرکے حامی ہیں۔
